کرکٹ شائقین کے کا م کی خبر: پی ایس ایل 5کے لیے کھلاڑیوں کی کیٹگری کا اعلان ہو گیا

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بور ڈ نے پی ایس ایل فائیو کے پلیئرز ڈرافٹ سے قبل مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کردیا۔شاہین شاہ آفریدی، سہیل تنویر، عماد وسیم اور محمد نواز کو پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی مل گئی ہے ۔قومی ٹی ٹوینٹی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سہیل تنویر ڈائمنڈ سے پلاٹینم کیٹیگری

میں آگئے ہیں ۔بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، کامران اکمل، محمد عامر، محمد عرفان، سرفراز احمد، شاداب خان، شاہد آفریدی، شعیب ملک اور وہاب ریاض بھی ٹاپ کیٹیگری میں ہیں۔احمد شہزاد، امام الحق، حارث سہیل، افتخار احمد اور احمد اکمل کی کیٹیگری اب پہلے سے بہتر ہوئی ہے اور ایہ اب ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔آصف علی، جنید خان، یاسر شاہ اور عثمان شنواری بھی ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔ پچھلے سیزن میں اسلام آباد کے کپتان نامزد ہونے والے محمد سمیع ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹیگری میں چلے گئے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اکستان ٹی 20 ٹیم کے نو منتخب کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ فخرزمان کیساتھ میں خود اوپننگ کروں گا جبکہ امام الحق کو بیک اپ کے طور پر لے کر جا رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ٹی 20 سیریز میں فخر زمان کیساتھ میں اوپننگ کروں گا جبکہ امام الحق کو بیک اپ کے طور پر لے کر جا رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر انہیں استعمال کریں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی پاکستان کرکٹ کیلئے بہت سی خدمات ہیں اور یقینا ان کی کمی محسوس ہو گی لیکن ان کی جگہ ٹیم میں آنے والے محمد رضوان بھی اچھی کارکردگی دکھاتے آ رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ آسٹریلیا میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے، سرفراز احمد کے بارے میں پرامید ہوں کہ وہ جلد ہی اچھا کم بیک کریں گے۔