10 سال بعد ٹیسٹ سیریز کے امکانات روشن، کس ٹیم نے رضامندی ظاہر کر دی، میچ کن شہروں میں کھیلے جائیں گے؟ شائقین کے کام کی خبر

لاہور (ویب ڈیسک) پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے لیے پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈ کے درمیان مثبت رابطے ہوئے ہیں ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلنے کی پیشکش کر دی، ون ڈے اور ٹی 20سیریز کی کامیاب انعقاد کے بعد پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے امکانات روشن ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی جانب سے مثبت اشارے ملنے کے بعد پاکستان میں 10سال بعد ٹیسٹ میچزکےانعقاد کے امکانات بڑھ گئے۔ ذرائع کےمطابق پی سی بی نےسری لنکا کو ایک ٹیسٹ روالپنڈی میں کھیلنےکی پیشکش کردی ،لاہور کےوینیوپردسمبرمیں موسم کی رکاوٹ کے باعث راولپنڈی کوزیرغورلایا گیا۔ دوسرا ٹیسٹ کراچی میں کھیلا جائےگا،سری لنکا کرکٹ کا سیکیورٹی وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا،دونوں ممالک کے درمیان 2ٹیسٹ میچزکی سیریزدسمبرمیں شیڈول ہے۔ ‏سری لنکا کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں مختصر دورانیے کی کرکٹ کے لیے پاکستان کا دورہ کیا اور کراچی میں ون ڈے جب کہ لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی۔ کامیاب سیریز کے بعد اب اس بات کے امکانات بڑھ گئے ہیں کہ شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز بھی پاکستان میں ہی ہو گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز دسمبر میں شیڈول ہے اور اس سیریز میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے لیے کراچی اور راولپنڈی سامنے آئے ہیں۔ ایک ٹیسٹ میچ کراچی جب کہ ایک ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ لاہور کے وینیو میں دسمبر کو موسم رکاوٹ ہے، دسمبر کے مہینے میں دھند پڑنے کے امکانات ہوتے ہیں جس کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے، اس لیے راولپنڈی کے وینیو کو زیر غور لایا گیا تاکہ میچ بلا تعطل مکمل ہو سکے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وینیوز کے حوالے سے سری لنکا کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے، اگر یہ سیریز شیڈول کے مطابق ہو جاتی ہے تو یہ دس برس سے زائد عرصے کے بعد پاکستان میں ہونے والی پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔ آخری ٹیسٹ سیریز بھی 2009 میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ہوئی تھی اور اس دوران سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تعطل کا شکار ہو گئی تھی۔