سابق کوچ مکی آرتھر کے کن پاکستانی کھلاڑیوں سے اب بھی رابطے ہیں، کیا باتیں ہوتیں ہیں؟ حیران کن انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر آسٹریلیا پہنچ کر بھی پاکستانی ٹیم اور ان کے ساتھ گذارے ہوئے لمحات کو نہیں بھول سکے ہیں ، پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ اب بھی اپنے پرانے ساتھیوں سے رابطے میں ہیں اور سماجی ویب سائٹ واٹس ایپ سے پیغام بھیجے جاتے ہیں۔

سوا تین سال پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنے والے مکی آرتھر وقتاً فوقتاً کھلاڑیوں سے واٹس ایپ پر پیغامات کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں۔ اگر کوئی کھلاڑی غیر معمولی کارکردگی دکھاتا ہے تواس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور بعض بے تکلف کرکٹرز کو اب بھی مشورے دیتے ہیں اور ان کے لئے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کرتے رہتے ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر سے پاکستان کرکٹ نے تعلق ختم کردیا ہے لیکن وہ اب بھی اپنے پرانے ساتھیوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔ وہ کوچنگ کے دوران کئی کھلاڑیوں کواپنی قربت میں رکھتے تھے. عام غیر ملکیوں سے وہ مختلف ہیں اور مسلسل کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں.یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019ء کے اختتام پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی نے مکی آرتھر اور دیگر کوچنگ سٹاف کے معاہدوں میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا انہوں نے بہت برا منایا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ تین ماہ قبل ہیڈ کچ مکی آرتھر سمیت قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستانی ٹیم کے سیمی فائنل میں نہ پہنچ پانے کے بعد یہ خبریں گردش کر رہیں تھیں کہ پی سی بی کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیوں کا ارادہ رکھتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی نے چند روز قبل ورلڈ کپ ٹیم کی کاردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہیڈکوچ اور کپتان سرفراز احمد سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں تھیں۔