بریکنگ نیوز: شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے چیف سیلیکٹر مصباح الحق نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ کے چیف سلیکٹر و کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ میں نے ٹیم منتخب کی تھی ، اور اس ٹیم کی شکست کی ذمہ داری بھی قبول کرتا ہوں، ہم نے سری لنکن ٹیم کو کمزور سمجھا تھا ۔ سری لنکن ٹیم کے ہاتھوں وائٹ واش کے بعد

بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم ہوم گراﺅنڈ پر بھی اچھا نہیں کھیل ، میں نے سیریز میں نئے لڑکوں کو کھلانے کا کہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سری لنکا کو کمزور ٹیم سمجھ رہے تھے ۔ مصباح الحق نے کہا کہ میں شکست کی ذمہ داری کو تسلیم کرتا ہوں ، میں نے ٹیم کا انتخاب کیا ہے اور میں ہی سارے معاملہ میں جواب دہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود کو نمبر ون سمجھ رہے تھے جو کہ ہماری بھول تھی تاہم سری لنکن ٹیم نے اچھا پرفارم کیا ہے ۔ آخری ٹی20 کےلئے پاکستانی ٹیم میں احمد شہزاد کی جگہ حارث سہیل، عمر اکمل کی جگہ افتخار احمد اور محمد حسنین کی جگہ عثمان خان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔ میچ کےلئے سری لنکن ٹیم میں داسن شناکا (کپتان)، دانوشکا گناتھیلاکا، لہیرو مدوشانکا، انجیلو پریرا، سدیرا سماراوکرانا (وکٹ کیپر)، بھنوکا راجاپکسا، ، اوشادا فرنانڈو، وانندو ہسارنگا، ، لکشن سنڈیکان، کوس راجیتھا اور لہیرو کمارا شامل ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم سرفراز احمد (کپتان)، عماد وسیم ،فخر زمان، شاداب خان ،بابراعظم، حارث سہیل، افتخار احمد، آصف علی، وہاب ریاض، محمد عامر اور عثمان شنواری پر مشتمل ہے ۔ واضح رہے کہ سری لنکا کےخلاف پہلے ٹی20 میچ میں پاکستانی ٹیم 101 رنز پر کلین سویپ ہو گئی تھی اور دوسرے میچ میں 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ناکامی سے دوچار ہوئی اور 35 رنز سے شکست کے بعد سیریز 0-2 سے اپنے ہاتھوں سے گنوا چکی تھی۔ تاہم اب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے سری لنکا کے ہاتھوں ٹی ٹونٹی پاکستانی ٹیم کے وائٹ واش کی ذمہ داری تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شکست پر وہ جواب دہ ہیں لیکن یہ ٹیم چار سال پرانی ٹیم ہے ابھی کچھ وقت درکار ہے، آگے چل کر بہتری کی امید کی جا سکتی ہے ۔