کپتان سرفراز پر سپر فٹ ہونے کا جنون سوار: کتنے کلو وزن کم کر لیا؟ جان کر مداح حیران رہ جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر سپر فٹ ہونے کا جنون طاری ہوگیا۔ سرفراز احمد پری سیزن کیمپ ختم ہونے کے باوجود ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور ٹرینر یاسر ملک کی نگرانی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔کپتان نے فٹنس کیلئے پہلے ہی 7 سے 9 کلو وزن کم کیا ہے

لیکن انہوں نے مزید سپر فٹ ہونے کی ٹھانی لی ہے۔سرفراز احمد نے 9 کلو تک وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا سرفراز احمد مزید 3 سے 4 چار روز ٹریننگ کریں گے تاکہ آئندہ کے بھرپور سیزن کیلئے خود کو تیار رکھ سکیں جبکہ اظہر علی، عابد علی اور یاسر شاہ بھی ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ہیڈ کوچ مصباح الحق پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سرفراز احمد اپنی فٹنس میں بہتری لے کر آئے ہیں لیکن کپتانی سے متعلق فیصلہ ابھی زیر غور ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سرفراز احمد مختصر دورانیے کی کرکٹ میں اپنی کپتانی بچانے میں کامیاب رہیں گے جبکہ ٹیسٹ میں اظہر علی کو کپتانی سونپی جائے گی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) تازہ ترین ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم کی اجارہ داری برقرار ہے اور بلے بازوں میں بابراعظم بدستور پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں جبکہ باﺅلنگ میں عماد وسیم دوسرے نمبر پر ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ ترین ٹی 20 ریکنگ کے مطابق پاکستان پہلے، انگلینڈ دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، بھارت چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، افغانستان ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نوویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔ بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ گلین میکس ویل دوسرے، کولن منرو تیسرے، ایرون فنچ چوتھے، حضرت اللہ پانچویں، آرکی شورٹ چھٹے، لوکیش راہول ساتویں، فخر زمان آٹھویں، روہت شرما نوویں اور ایلکس ہیلز دسویں نمبر پر ہیں۔ باﺅلرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ عماد وسیم دوسرے، شاداب خان تیسرے، عالد راشد چوتھے، مچل سینٹنر پانچویں، ایڈم زامپا چھٹے، شکیب الحسن ساتویں، کلدیپ یادیو آٹھویں، اینڈل فیلوک وائیو نوویں اور فہیم اشرف دسویں نمبر پر ہیں۔