ساری خوشی دھری کی دھری رہ گئی : اہم ترین ملک کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا مگر کیوں ؟ وجہ سامنے آ گئی

لاہور(ویب ڈیسک ) سری لنکا کے ون ڈے ٹیم کے کپتان ڈیموتھ کرونارتنے سمیت سینئر کھلاڑیو ں نے سیریز کیلئے پاکستان آنے سے انکارکر دیاہے اور تاحال ان کا کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو قائل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے

کہ ٹیم کے متعدد سینئر کھلاڑیوں نے پاکستان میں ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، ون ڈے کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، ٹی ٹوئنٹی قائد لسیتھ مالنگا اور سابق کپتان انجیلومیتھیوز کو تاحال قائل نہیں کیا جا سکا۔ سری لنکا کے وزیر کھیل ہیرن فرنانڈو نے تصدیق کی کہ کچھ کھلاڑیوں نے اپنے اہل خانہ کی طرف سے اٹھائے گئے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر کھیلنے سے انکار کیا ہے، انھوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ حکام پیر کوکھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے تاکہ دورے پر راضی کر سکیں۔ وزیر کھیل نے کہا کہ میں پلیئرز سے پہلے ہی کہہ چکا کہ ان کے ساتھ پاکستان جانے کو تیار ہوں۔ پی سی بی رواں سال اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریزکی ہوم گراؤنڈز پر میزبانی کا خواہاں تھا،انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایس ایل سی کا ایک سیکیورٹی وفد بھی کراچی و لاہور آیا اور اطمینان کا اظہار کیا، جس کے بعد چیئرمین احسان مانی نے سری لنکن بورڈ کے صدر سے فون پر بات کی تھی،بالآخر اتفاق رائے سے فیصلہ ہوا کہ پہلے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی، ٹیسٹ سیریز دسمبر میں ہوگی جس کے شیڈول اور وینیو کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پہلے تو یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ اب پی سی بی مفادات کے تصادم کی وجہ سے پاکستان ٹیم سے وابستہ اسٹاف کو پی ایس ایل میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے گا لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ بورڈ سے معاہدے سے قبل مصباح الحق کا پی ایس ایل کی ایک فرنچائز سے معاہدہ ہو چکا تھا، بورڈ نے اپنی نئی پالیسی کا کوئی اعلان نہ کیا بلکہ یہ کہا کہ پالیسی کو ریویو کیا گیا ہے ۔