بریکنگ نیوز: پی سی بی نے ایمپائرز اور ریفریز کے حوالے سے ناقابل یقین اعلان کر ڈالا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے امپائرز اور میچ ریفریز کے لیے سالانہ ورکشاپ کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔پی سی بی نے امپائرز اور میچ ریفریز کے لیے سالانہ ورکشاپ کے پروگرام کا اعلان کردیا جس میں ملک بھر کے میچ آفیشلز کو جدید قوانین سے آگاہی دی جائے گی۔ ورکشاپ میں میچ آفیشلز کو

پلینگ کنڈیشنز، کوڈ آف کنڈکٹ اور لباس کے قوانین سے روشناس کرایا جائے گا۔شیڈول کے مطابق امپائرز ورکشاپ 25 سے 27 اگست تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گی، 29 سے 31 اگست تک امپائرز ورکشاپ راولپنڈی میں رکھی گئی ہے جب کہ 3 ستمبر سے 5 ستمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں یہ ورکشاپ طے ہے۔ایکسپریس کے مطابق میچ ریفریز کے لیے ورکشاپ کا آغاز 6 ستمبر سے ہوگا، قذافی اسٹیڈیم میں یہ سلسلہ 8 ستمبر تک جاری رہے گا، امپائرز ورکشاپس آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے امپائرز احسن رضا اور آصف یعقوب کنڈکٹ کریں گے۔ میچ ریفریز ورکشاپ کا انتظام احسن رضا اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری محمد انیس کے سپرد کیاگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے منیجر امپائرز اینڈ ریفریز بلال قریشی ورکشاپس کی نگرانی کریں گے، ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد ملک بھر کے میچ آفیشلز کو جدید قوانین سے آگاہی دینا ہے، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید کے مطابق پی سی بی کے پاس بہترین میچ آفیشلز ہیں، آئندہ ڈومیسٹک سیزن کے آغاز سے قبل ورکشاپس امپائرز اور ریفریز کے لیے سودمند ثابت ہوں گی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ کے حلقوں میں شادیوں کا موسم چل رہا ہے اور فاسٹ باؤلر حسن علی کے بعد آل راؤنڈر عماد وسیم بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔قومی کرکٹر عماد وسیم کے نکاح کی تقریب ہفتہ کو اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز واقارب اور دستوں نے شرکت کی۔عماد وسیم کا نکاح برطانوی نژاد

پاکستانی ثانیہ اشفاق سے ہوا ہے اور انہوں نے نکاح کی تقریب میں سفید کرتا اور کالی ویسٹ کوٹ زیب تن کر رکھی تھی۔آل راؤنڈر کے ولیمہ کی تقریب 26اگست کو منعقد ہو گی جس میں وزیر اعظم عمران خان، قومی ٹیم کے کرکٹرز سمیت دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 19اگست کو فاسٹ باؤلر حسن علی کا بھارتی نژاد سامعیہ سے دبئی میں نکاح ہوا جس میں کرکٹر شاداب خان اور عزیز واقارب نے شرکت کی تھی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے امپائرز اور میچ ریفریز کے لیے سالانہ ورکشاپ کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔پی سی بی نے امپائرز اور میچ ریفریز کے لیے سالانہ ورکشاپ کے پروگرام کا اعلان کردیا جس میں ملک بھر کے میچ آفیشلز کو جدید قوانین سے آگاہی دی جائے گی۔ ورکشاپ میں میچ آفیشلز کو پلینگ کنڈیشنز، کوڈ آف کنڈکٹ اور لباس کے قوانین سے روشناس کرایا جائے گا۔شیڈول کے مطابق امپائرز ورکشاپ 25 سے 27 اگست تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گی، 29 سے 31 اگست تک امپائرز ورکشاپ راولپنڈی میں رکھی گئی ہے جب کہ 3 ستمبر سے 5 ستمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں یہ ورکشاپ طے ہے۔ایکسپریس کے مطابق میچ ریفریز کے لیے ورکشاپ کا آغاز 6 ستمبر سے ہوگا، قذافی اسٹیڈیم میں یہ سلسلہ 8 ستمبر تک جاری رہے گا، امپائرز ورکشاپس آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے امپائرز احسن رضا اور آصف یعقوب کنڈکٹ کریں گے۔ میچ ریفریز ورکشاپ کا انتظام احسن رضا اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری محمد انیس کے سپرد کیاگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے منیجر امپائرز اینڈ ریفریز بلال قریشی ورکشاپس کی نگرانی کریں گے، ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد ملک بھر کے میچ آفیشلز کو جدید قوانین سے آگاہی دینا ہے، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید کے مطابق پی سی بی کے پاس بہترین میچ آفیشلز ہیں، آئندہ ڈومیسٹک سیزن کے آغاز سے قبل ورکشاپس امپائرز اور ریفریز کے لیے سودمند ثابت ہوں گی۔