قومی کرکٹر کی شادی کے کارڈ تقسیم لیکن اچانک عماد وسیم کہاں غٖائب ہو گئے ؟ حیران کن خبر

کراچی (ویب ڈیسک) قومی آل راؤنڈر عماد وسیم ازدواجی اننگز کھیلنے کیلئے وطن پہنچ گئے۔ ان کی برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق سے 26 اگست کو شادی ہوگی۔روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے، کبھی بھی چیلنجز سے پیچھے نہیں ہٹا، کپتان نہیں بھی

بنایا گیا تو ٹیم کا رکن رہنا بھی اعزاز کی بات ہے۔ میرے لئے پاکستان کیلئے کھیلنا اہم ہے،سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے جانے کا افسوس ہے لیکن یہ پی سی بی کا فیصلہ تھا۔یادرہے کہ عماد وسیم کی شادی 26 اگست کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں شرکت کیلئے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات کو دعوت نامے بھجوادیے گئے ہیں۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق عماد وسیم برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق کو اپنی دلہن بنائیں گے جن سے لندن میں پہلی بار ان کی ملاقات ہوئی تھی۔ آل راو¿نڈر اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔شادی میں شرکت کیلئے وزیر اعظم عمران خان، نعیم الحق، سینیٹر فیصل جاوید کو بھی خصوصی دعوت نامے دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق یوم دفاع ٹی20 کرکٹ کپ6 ستمبر سے الیون سٹار کرکٹ گرائونڈاسلام آباد میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر معید شیخ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی ، ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ ناک آئوٹ اور دوسرا مرحلہ لیگ سسٹم پر پی سی بی کرکٹ قوانین کے مطابق کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی انٹرفیس 15 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 50 ہزار روپے اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 25 ہزار روپے کیش انعام دیا جائے گا،ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں اپنے، اپنے ناموں کا اندراج 29 اگست سے قبل انٹرفیس کے ساتھ کرواسکتی ہیں،30 اگست کو ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلا ن کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں مختلف کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، گرائونڈ کے چیئرمین ہارون بٹ،ٹیکنکل کمیٹی کے چیئرمین سعداللہ اور استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین محمد احسان ہونگے۔