ویسٹ انڈیز میں بھارتی ٹیم کو قتل کی دھمکی دینے والا دراصل کون نکلا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

نئی دہلی( ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سمیت بھارتی کرکٹ ٹیم کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے ملزم کو بھارتی ریاست آسام سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔کچھ روز پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کو انڈین کرکٹ ٹیم پر حملے کی دھمکی پر مبنی ای میل موصول ہوئی تھی جس کے بارے

میں آئی سی سی اور بی سی سی آئی کو آگاہ کردیا گیا تھا۔پی سی بی کو ای میل ملنے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی اسی قسم کی دھمکی آمیز ای میل کی گئی۔بی سی سی آئی نے ای میل کے بعد اینٹی ٹیرارزم سکواڈ (اے ٹی ایس) مہاراشٹرسے رابطہ کیا جس نے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ دھمکی آمیز برقی مراسلہ ریاست آسام سے بھجوایا گیا ہے۔ اے ٹی ایس نے آئی پی ایڈریس کی مدد سے ای میل بھیجنے والے 19 سالہ ملزم برج موہن داس کو گرفتار کرلیا۔ملزم برج داس موہن آسام کے موریگاں کا رہنے والا ہے اور اس نے دھمکی آمیز ای میل صرف بی سی سی آئی کو ہی نہیں کی بلکہ دیگر کرکٹ بورڈز کو بھی بھجوائی تھی۔ اے ٹی ایس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں اسے 26 اگست تک کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کی امن کےلیے کوششوں کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد خان آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کے پیغام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے وزیراعظم کی مقبوضہ کشمیر میں امن کےلیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ناانصافی اور جبر کبھی برداشت نہیں کیا جاسکتا، ہم پُرامید ہیں کہ معاملہ جلد از جلد حل ہوگا۔شاہد خان آفریدی نے کشمیر، کشمیر اسٹل انڈر کرفیو، کشمیر بلِیڈاور ہیومن رائٹس کے ہیش ٹیگز کے ساتھ اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر میں امن کےلیے عمران خان انتھک محنت کررہے ہیں۔