کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر : پاکستانی کے دبنگ اوپنر کا انگلش کاؤنٹی سے معاہدہ ہو گیا ، یہ کون ہیں ؟

لندن (ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ میں ناکام رہنے والے پاکستانی اوپنر فخر زمان سے انگلش کائونٹی گلمورگن کا معاہدہ ہوگیا ۔29 سالہ لیفٹ ہینڈر ٹی 20 چیمپئن شپ میں گلمورگن کیلئے آٹھ میچز کھیلیں گے ۔ وہ کائونٹی سائیڈ میں زخمی شان مارش کی جگہ لیں گے۔ انگلش سیزن میں بابر اعظم اور

محمد عامر بھی ٹی ٹوئنٹی کھیل رہے ہیں۔فخر زمان کا کہنا ہے کہ گلمورگن سے معاہدہ پر خوش اور کارڈف میں کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔ کارڈف میں چیمپینز ٹرافی کی یادیں بھی وابستہ ہیں، نئی یادگار پرفارمنس کیلئے پر امید ہوں۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ کپ کی آفیشل ٹیم آف ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ٹیم میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ ٹیم میں ویسٹ انڈیز، افغانستان، جنوبی افریقا کا بھی کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ پاکستان کے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد عامر نے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ عالمی کپ جیتنے والی انگلینڈ کے چار کھلاڑی اس ٹیم میں شامل ہیں جبکہ قیادت فائنل ہارنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کو سونپی گئی ہے ۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹیم کا انتخاب پانچ رکنی پینل نے کیا ہے۔ انگلینڈ کے پانچ کھلاڑی جیسن رائے، جو روٹ،بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر شامل ہیں۔ شکیب الحسن کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ آئی سی سی ٹیم آف ورلڈ کپ کین ولیم سن (کپتان)، جیسن رائے، روہت شرما، جو روٹ، شکیب الحسن، بین اسٹوکس، الیکس کیری (وکٹ کیپر)، مچل اسٹارک، جوفرا آرچر، لوکی فرگوسن اور جسپرت بمراہ پر مشتمل ہے۔