کیا آپ جانتے ہیں ورلڈ کپ میں شامل ایک ٹیم ایسی بھی تھی جسے آئی سی سی نے ایک روپیہ بھی نہیں دیا

لندن(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاکستانی ٹیم کو دو لاکھ 20 ہزار ڈالرز ادا کرے گا جبکہ افغانستان کی واحد ٹیم ہے جسے ٹورنامنٹ میں ایک روپیہ بھی نہیں ملے گا،ہم نیوز کے مطابق افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ٹورنامنٹ کے دوران اپنے تمام میچز میں شکست ہوئی، جس کی بنا پر اسے

کوئی رقم ادا نہیں کی جائے گی ۔ میگا ایونٹ میں 10 ٹیموں نے شرکت کی جس میں ہر ٹیم کو ایک دوسرے ے میچ کھیلنے کا موقع ملا تاہم کچھ میچز بارش کی نذر ہوگئے۔آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز، رنر اپ کو 20 لاکھ ڈالرز، سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیموں کو 8 لاکھ ڈالرز، جبکہ لیگ اسٹیج میں فی میچ کی فتح پر 40 ہزار ڈالرز کی رقم ادا کی جائے گی۔پاکستان نے کل پانچ میچز میں فتح حاصل کی اور اس کا ایک میچ منسوخ ہوا، اس لیے پاکستان کو کل دو لاکھ 20 ہزار ڈالرز کی رقم ملے گی۔ دوسری جانب خبر ایک خبر کے مطابق انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے ، ٹائٹل حاصل کرنے میں ناکامی پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جیمی نشام کافی دلبرداشت دکھائی دیتے ہیں اور انہوں نے بچوں کو کرکٹ کو بطور کیریئر نہ اپنانے کا مشور ہ بھی دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نشام نے میچ میں شکست کے بعد ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” بچو ، کھیل کو نہ اپنانا ، بیکنگ یا کسی اور چیز میں کیریئر بناﺅ ، 60 سال کی خوشحال زندگی گزار کر دنیا سے رخصت ہو ۔“ نشام کا اپنے اگلے پیغام میں کہناتھا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں جو ہمارے لیے باہر نکلے ، میں معافی چاہتاہوں کہ ہم آپ کو وہ نہیں دے سکے جو آپ چاہتے تھے ۔نیوزی لینڈ کے کھلاڑی نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ میں کامیابی پر مبارک باد بھی دی ۔