ورلڈ کپ فائنل: سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا شاندار تبصرہ سامنے آگیا

لندن (ویب ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ کو ورلڈکپ کی تاریخ کا اب تک کا بہترین فائنل قرار دیدیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گزشتہ روز لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ نے

سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں شکست دیکر پہلی بار کرکٹ کا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔انگلینڈ کی شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ انہوں نے ورلڈ کپ کا ایسا فائنل کبھی نہیں دیکھا، میچ کے دوران کبھی انگلینڈ تو کبھی نیوزی لینڈ فیورٹ لگا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ دونوں ٹیموں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، فائنل کرکٹ کے لیے یہ بہترین میچ تھا۔ پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ دونوں ٹیموں نے بہترین کھیلا۔ سابق کپتان مصباح الحق نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے سنسنی خیز فائنل میں فاتح ٹیم انگلینڈ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اصل چیمپیئن بین اسٹوکس ہے۔ دوسری جانب خبر کے مطابق گزشتہ روز انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ فائنل کا نتیجہ نہایت حیران کن رہا جس نے پوری دنیا کو ہی ایک دم حیرت میں مبتلا کر کے رکھ دیا تاہم اب بھارت کے لیجنڈ کھلاڑی گوتم گھمبیر بھی میچ کے نتیجے پر آگ بگولہ ہو گئے ہیں اور ٹویٹر کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق کھلاڑی گوتم گھمبیر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ اس توازن کا کھیل ، ورلڈ کپ کے فائنل میچ کا فیصلہ کس طرح ایسے ہو سکتا ہے کہ کس ٹیم نے زیادہ باونڈریز لگائیں ، یہ ایک مضحکہ خیز اصول ہے ، یہاں پر میچ برابر ہونا چاہیے تھا ، میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دونوں کو شاندار کھیل پر مبارک باد دیتاہوں کیونکہ دونوں ہی کامیاب ٹھہرے ہیں ۔