ورلڈ کپ سے باہر ہوتے ہی بھارتی ٹیم میں پھوٹ پڑ گئی۔۔۔ ویرات کوہلی اپنے ہی کھلاڑی کے خلاف پھٹ پڑے ، یہ کھلاڑی کونسا ہے؟

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد بھارتی میڈیا نے ہندوستانی ٹیم کا پوسٹ مارٹم شروع کر دیا ہے،بھارتی نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلے سیمی فائنل میں کپتان ورات کوہلی معروف بلے باز رشبھ پنت کو

کھلانا نہیں چاہتے تھے تاہم بھارتی ٹیم کے کوچ روی شاستری نے زبردستی رشبھ پنت کو ٹیم میں شامل کیا۔بھارتی نجی ٹی وی چینل نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کپتان ورات کوہلی رشبھ پنت کو کھلانے کے حق میں نہیں تھے ،ورات کوہلی کا کہنا تھا کہ رشبھ پنت کی بجائے کسی تجربہ کار بلے باز کو میدان میں اتارنا چاہئے تاہم اس موقع پر کوچ روی شاستری نے زبردستی رشبھ پنت کو ٹیم میں شامل کرایا ،ہدف کے تعاقب میں جب رشبھ پنت مشکل صورتحال میں ایک غلط شاٹ کھیل کر آﺅٹ ہوئے تو ڈریسنگ روم میں بیٹھے ویرات کوہلی کے چہرے پر غصہ عیاں تھا اور فوری اپنی جگہ سے اٹھ کر روی شاستری کے پاس گئے اور ان سے بات چیت بھی کی۔اس حوالے سے نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے معروف سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ یہ سپورٹس رپورٹر کی خبر ہے ، اس بارے میں ویرات کوہلی کو خود بات کرنی چاہئے ،اگر ویرات کوہلی اس بارے کوئی بات نہیں کرتے تو ہمیں ایسی خبروں پر تبصرہ نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ممکن نہیں ہے کہ اگر کپتان کسی کھلاڑی کے بارے میں کہہ دے کہ مجھے یہ کھلاڑی نہیں چاہئے تو کوچ اسے ٹیم میں زبر دستی شامل کرے۔ خیال رہے کہ کہ گزشتہ روز سیمی فائنل کے ممیچ کے دوران نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھارتی ٹیم کے دانت کھٹے کرتے ہوئے انہیں ورلڈ کپ 2019 کی دوڑ سے باہر کر دیا ہے جس کے بعد پورے بھارت میں ایک کہرام مچا ہے اور بھارتیہ شہری اپنی ٹیم کے خلاف مظاہرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔