بریکنگ نیوز: ورلڈ کپ 2019 کا دوسرا سیمی فائنل ، آسٹریلیا اور انگلینڈ مدمقابل ۔۔۔۔ ٹاس کس نے جیتا ؟ پہلے بیٹنگ کون کرے گا ؟ جانیے

برمنگھم(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے ۔ تازہ ترین تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2019 ءکے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ برمنگھم کے ایجبسٹن گراﺅنڈ

میں ورلڈ کپ سیمی فائنل کے دوسرے میچ کے لیے ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ہوگا جب کہ میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہوگا۔ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو صرف 2 مرتبہ شکست کا سامنا رہا ہے جب کہ انگلش ٹیم کو 3 میچوں میں شکست ہوچکی ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل میں آٹھویں مرتبہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے اور اب تک 5 مرتبہ ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔انگلش ٹیم چار مرتبہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے لیکن 1992 ءکے طویل عرصے کے بعد انگلینڈ ٹیم اب سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ دونوں ٹیمیں 1975 ءمیں ہونے والے پہلے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرچکی ہیں جس میں آسٹریلیا نے انگلش ٹیم کو بدترین شکست دی تھی لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم سے فائنل میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ یاد رہے گزشتہ روز مانچسٹر میں پہلا سیمی فائنل کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شرمناک شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی.