اگر آپ بھارتی ٹیم کے کپتان ہوتے تو کیا دھونی کو پلیئنگ الیون میں شامل کرتے ؟ صحافی کے سوال پر نیوزی لینڈ کے کپتان کا دلچسپ جواب

لندن (ویب ڈیسک )ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ بھارت کو 18رنز سے شکست دینے کے بعد فائنل میں پہنچ گیا ہے تاہم ابھی دوسری ٹیم کا فیصلہ ہونا باقی ہے لیکن گزشتہ روز جیت کے بعد پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے کپتان کین ولیم سن سے دھونی کے بارے میں

ایسا سوال کر لیا کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کا جواب سن کر ہر کوئی ہنس پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق صحافی نے پریس کانفرنس کے دوران سوال پوچھا کہ ” اگر آپ آج بھارتی ٹیم کے کپتان ہوتے تو کیا دھونی کو اپنی پلیئنگ الیون میں شامل کرتے ؟ جس پر کین ولیم سن مسکرائے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” وہ نیوزی لینڈ کے لئے کھیلنے کی اہلیت (یہاں پر اہلیت کا مطلب شہریت کا نہ ہونا ہے) نہیں رکھتے لیکن وہ دنیا کے بہتر ین کھلاڑی ہیں ، ہاں ایسے موقعوں پر ان کا تجربہ بہت اہم ہے جبکہ پورے ٹورنامنٹ میں ان کا حصہ بہت زیادہ اہم رہاہے ، جدیجہ کے ساتھ جس پارٹنر شپ میں وہ شامل تھے ، وہ میدان میں آئے اور گیند کو ہٹ کرنا شروع کیا جو کہ دونوں ٹیموں میں سے بہت بہتر اور قیمتی تھا ، وہ ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ۔ نیوزی لینڈ نے کے کپتان کا کہناتھا کہ دھونی ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں کیا وہ اپنی شہریت تبدیل کرنے کا سوچ رہے ہیں ؟ کیونکہ اگر ایسا ہوتا ہے تو ہم ان کو منتخب کرنے پر غور کریں گے ۔