’’ یہ تصویر تین دن پرانی ہے لیکن آج بھی ۔۔۔‘‘ ثانیہ مرزا نے اظہر محمود اور محمد حفیظ کی بیگموں کے ساتھ ایسا کام کر دکھایا کہ قومی کرکٹر بھی دنگ رہ گئے

لندن (نیوز ڈیسک ) ایتھلیٹس کیلئے ورزش ان کے روز مرہ کے معمول کا حصہ ہے، وہ اپنے جسم کو چست اور توانا رکھنے کیلئے نہ صرف روزانہ سخت ٹریننگ سے گزرتے ہیں بلکہ ان کی اپنی بھی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ پیدل چلیں تاکہ ان کی صحت بہتر رہے لیکن

اگر ایک عام آدمی یا عورت کو میلوں پیدل چلنا پڑجائے تو اس کا حال ویسا ہی ہوتا ہے جیسا کرکٹرز اظہر محمود اور محمد حفیظ کی بیگمات کا ہوا ہے۔شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا، باﺅلنگ کوچ اظہر محمود کی بیوی ایبا قریشی اورمحمد حفیظ کی زوجہ نازیہ حفیظ ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں جو پاکستان کے میچز کے دوران گراﺅنڈ میں بھی نظر آتی ہیں۔ 4 روز قبل ثانیہ مرزا ، حفیظ اور اظہر کی بیگمات کو ساتھ لے کر لنچ کرنے چلی گئیں اور واپسی پر انہیں لگ بھگ پونے 4 کلومیٹر تک پیدل چلایا۔اظہر محمود کی اہلیہ ایبا قریشی نے انسٹاگرام پر بتایا کہ لنچ کے بعد ثانیہ مرزا نے انہیں اور نادیہ حفیظ کو پیدل چلنے کی ترغیب دی جس کے بعد تینوں خواتین 2 اعشاریہ 3 میل (پونے چارکلومیٹر) پیدل چل کر واپس گئیں۔

ایبا قریشی نے تصویر شیئر کی اور بتایا کہ یہ تین دن پرانی ہے لیکن پیدل چلنے کی وجہ سے تین دن بعد بھی ان کے پٹھوں میں تناﺅ موجود ہے۔