قومی ٹیم کے نیوزی لینڈ کے ساتھ تاریخی ٹاکرے سے قبل ہی پاکستانی شائقینوں کیلئے بری خبر آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک ) سرفراز احمد کی زیر قیادت پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف باہمی ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ریکارڈ مایوس کن ہے۔سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف مجموعی طور پر 8 میچز کھیلے جس میں سے ایک میں فتح حاصل کی

اور چھ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا تھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے کامیاب کپتان پاکستان کے وقار یونس رہے،جن کی کپتانی میں پاکستان نے مجموعی طور پر 8میچز کھیلے اور تمام میچز میں کامیابی حاصل کی ۔وسیم اکرم کی قیادت میں پاکستان نے 12میچز کھیلے 9میں کامیابی حاصل کی اور تین میچز میں شکست ہوئی ۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ منسوخ ہونے کے بعد پاکستان اپنے تینوں میچ جیت کر آسانی سے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔قومی ٹیم کے اس وقت تک صرف پانچ پوائنٹ ہیں جب کہ مستقبل میں اس کا ٹاکرا نیوزی لینڈ، افغانستان اور بنگلہ دیش سے ہوگا۔ پاکستان اپنے کھاتے میں مزید چھ نمبر جمع کر کے اس ٹورنامنٹ کی بہترین چار ٹیموں میں آسکتا ہے۔