ورلڈ کپ 2019 میں آج کونسے 2 روایتی حریفوں کا میچ ہے ؟ شائقین کرکٹ نے میچ کا ایک ایک سین دیکھنے کیلئے کمر کس لی

لندن(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ کے 32ویں میچ میں آج روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔انگلینڈ کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ایونٹ میں اپنے بقایات تمام 3 میچز جیتنا ہوں گے جو کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر

انگلش ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جب کہ آسٹریلوی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔سیمی فائنل کی دوڑ میں پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں بھی موجود ہیں تاہم اگر مگر پھر بھی موجود ہے، واضح رہے کہ آج کرکٹ ورلڈکپ کے 32ویں میچ میں آج روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔