کروڑوں دلوں میں بسنے والے محمد عامر نے اس ورلڈ کپ میں شاندار ریکارڈ بنا ڈالا۔۔ شائقین خوشی سے جھوم اٹھے

لندن (ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لئے 308 رنز کا ہدف دیا ہے۔ایک موقع پر ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ آسٹریلوی بیٹسمین رنز پہاڑ کھڑا کردیں گے اور 350سے زائد اسکور بھی مشکل نظر نہیں آرہا تھا۔لیکن ابتداء میں غیرموثر بولنگ کے بعد پاکستانی بولرز

میچ میں واپس آئے اور 146 رنز کے اوپننگ آغاز کے بعد آسٹریلوی اننگز کو 307 رنز تک محدود کردیا۔پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے پانچ آسٹریلوی کھلاڑیوں کا شکار کیا، یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھی ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں عامر نے پانچ وکٹیں لی ہیں۔حالیہ ورلڈ کپ میں بھی کسی بولر کی اب تک کی یہ سب سے بہترین کارکردگی ہے، دوسری جانب خبر یہ ہے کہ قومی ٹیم کے سلامی بلے باز امام الحق کا کہنا ہے کہ نہ ہم فخر زمان کا بیٹنگ اسٹائل بدل سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی ایسا چاہتا ہے۔کرک انفو کو انٹرویو دیتے ہوئے امام الحق کا کہنا تھا کہ فخر زمان کا ایک مختلف کردار ہے اور ان کا بیٹنگ اسٹائل بھی مختلف ہے، نہ تو کوئی فخر زمان کے بیٹنگ اسٹائل کو تبدیل کر سکتا ہے اور نہ ہی کوئی ایسا چاہتا ہے۔امام الحق کا کہنا تھا کہ اگر فخر زمان جلدی آؤٹ ہو جاتے ہیں تو مجھ پر اور بابر اعظم پر ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں اور ہم دونوں میں سے جو بھی سیٹ ہو جاتا ہے اسے لمبی اننگز کھیلنی ہوتی ہے۔قومی ٹیم کے بلے باز نے مزید کہا کہ انگلینڈ کی وکٹوں پر سیٹ ہونے کے بعد آپ خود کو ریلکس کرتے ہیں، اپنی اننگز کو آگے بڑھاتے اور اسٹرائیک ریٹ کو تیز کر سکتے ہیں۔امام الحق نے کہا کہ جب میں فخر زمان کے ساتھ بیٹنگ کر رہا ہوتا ہوں۔