ایک طرف تو پاک آسٹریلیا زبردست ٹاکرا تو دوسری جانب آج کا دن لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد کے حوالے سے بھی کیوں یادگار ہے ؟ کرکٹ شائقین کے کام کی خبر

لاہور (ویب ڈیسک) لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد نے زندگی کی 62 بہاریں دیکھ لیں۔اس موقع پرانٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بھی سابق کرکٹر جاوید میاں داد کوسالگرہ کی مبارک باد دی ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ نازعظیم بلے باز جاوید میاں داد کی آج62 ویں سالگرہ ہے،جاوید میانداد 12 جون 1957ء کوکراچی میں پیدا ہوئے،

عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین کا دور 1975ء سے لے کر 1996ء پر محیط ہے ‘ وہ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے۔چاہے وہ 1986کا شارجہ کا چھکا ہو یا عالمی کپ 1992کے سیمی فائنل اور فائنل کو بھلا کون بھول سکتا ہے، انہوں نے انیس سو چھیاسی میں شارجہ میں ایک بڑا کارنامہ انجام دیا کہ وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے، بھارت کے خلاف شارجہ کپ کے فائنل میچ میں آخری بال پر چھکا لگا کر پاکستان کو یادگار فتح دلائی۔لیجنڈ بیٹسمین نے انیس سو بانوے کے ورلڈکپ میں بھی قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، 1976میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا، پہلے ہی میچ میں ایک163رنز کی اننگز نے انہیں پاکستانی مڈل آرڈر کا لازمی حصہ بنا دیا۔انہوں نے آٹھ ہزارآٹھ سوبتیس رنز بناکر پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ دوسو تینتیس ایک روزہ میچوں میں انہوں نے سات ہزار تین سو اکیاسی رنز چھ سنچریز اور پچاس ففٹیز کی مدد سے بنائے۔جاوید میاں داد کا اہم ترین اعزاز یہ ہے کہ انہوں نے کرکٹ کے 6 ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت کی ہے جو ابھی تک کسی کرکٹر کو حاصل نہیں ہو سکا ہے۔ واضح رہے کہ لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد نے زندگی کی 62 بہاریں دیکھ لیں۔اس موقع پرانٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بھی سابق کرکٹر جاوید میاں داد کوسالگرہ کی مبارک باد دی ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ نازعظیم بلے باز جاوید میاں داد کی آج62 ویں سالگرہ ہے