امام الحق نے کپل دیو کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ، اس کے بعد پی سی بی نے قومی کرکٹر کو کیا شاندار سرپرائزدیا؟

برسٹل(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے انگلینڈ میں سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں شاندار اننگز کھیلی اور 131 گیندوں پر ایک چھکے اور 16 چوکوں کی مدد سے 151 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

امام الحق انگلش سرزمین پر ون ڈے اننگز میں 150 رنز بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں اور انہوں نے یہ کارنامہ 23 سال 153 دن کی عمر میں سرانجام دیا ہے۔ سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے 1983 میں 24 سال 163 دن کی عمر میں زمبابوے کیخلاف 175 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ اس کے ساتھ ہی امام الحق نے ایک اور تاریخ بھی رقم کی ہے اور وہ انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچز میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بھی بن گئے ہیں۔اس سے قبل یہ اعزاز فخر زمان کے پاس تھا جنہوں نے 138 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ فخر زمان نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے دوسرے میچ میں حاصل کیا تھا۔ فخر زمان نے 20 برس بعد اعجاز احمد کا ریکارڈ توڑا تھا تاہم اگلے ہی میچ میں امام الحق نے یہ ریکارڈ فخر زمان سے چھین لیا۔ ماضی کے اسٹار بیسٹمین اعجاز احمد نے 1999 میں انگلینڈ کے خلاف 137 رنز بنائے تھے جب کہ 1987 میں جاوید میانداد نے 113 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ اس ہر پی سی بی نے قومی کھلاڑی کو بے حد خراج تحسین پیش کیا ہے ، جس پر شائقین خوش ہیں۔