مایہ ناز ٹینس اسٹاراعصام الحق نے اعلیٰ ترین اعزاز حاصل کر لیا ، پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن

لندن (ویب ڈیسک) مایہ ناز ٹینس اسٹاراعصام الحق نے اعلیٰ ترین اعزاز حاصل کر لیا ، پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا، پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے امریکا میں کلے کورٹ چیمپئن شپ جیت کر اپنے کیرئیر کا سترہواں اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق ہیوسٹن میں کلے کورٹ چیمپئن شپ میں اعصام الحق کے پارٹنر میکسیکو کےسینتاگو گونزالیز تھے۔دونوں نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔فائنل میں اعصام اور گونزالیز نے حریف برطانوی جوڑی کو شکست دی ، دوسر ی جانب خبر یہ بھی تھی کہ وزیرریلوے شیخ رشید نے ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن کا نام باباگرونانک رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا 12نومبرکوننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن کاافتتاح ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچ کر سکھ یاتریوں سے ملاقات کی ، ملاقات میں شیخ رشید احمد نے کہا بھارت سےآئےسکھ یاتریوں کاخیرمقدم کرتےہیں، سکھوں کےمختلف مذہبی مقامات پاکستان میں موجودہیں۔وزیر ریلوے نے بتایا باباگرونانک کی 550 ویں سالگرہ سے دو دن قبل 12 نومبر کو ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن کا افتتاح ہوگا اور ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن کا نام باباگرونانک رکھا جائے گا۔ان کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سکھ یاتریوں کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، شیخ رشید نے سکھوں کو یہ خوشخبری بھی دی کہ وزیر اعظم بارہ نومبر کو کرتارپور راہدی کا افتتاح کریں گے۔خیال رہے بھارت سمیت امریکہ ،برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک سے سکھ یاتری گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچے اور مذہبی رسومات ادا کیں اور مذہبی رسومات کی بعد واپس راونہ ہوگئے۔ مایہ ناز ٹینس اسٹاراعصام الحق نے اعلیٰ ترین اعزاز حاصل کر لیا ، پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔ اور ٹینس کے شائقین کا دل خوش کر دیا ہے۔