مشکل ترین کام والد بننا ہے یا پھر ویرات کوہلی کو گیند کروانا؟محمد عامر نے اس سوال کا کیا جواب دیا؟جانئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان کے مایہ ناز باولر محمد عامر آج کل ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں تاہم سپورٹس چینل ای ایس پی این نے ان کا خصوصی انٹرویو کیا جس دوران کھلاڑی سے انتہائی دلچسپ نوعیت کے کئی سوالات کی گئے جن کے محمد عامر نے جوابات دیئے ۔

کھلاڑی کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ای ایس پی این کرک انفو کے نمائندے نے محمد عامر سے سوال کیا کہ سب سے مشکل ترین چیز والد بننا ہے یا پھر کوہلی کو گیند کروانا ؟ محمد عامر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب سے مشکل ترین چیز والد بننا ہے کیونکہ اس کے ساتھ بہت سی ذمہ داریاں ہوتی ہیں ۔ کھلاڑی سے اگلا سوال کیا گیا کہ ایسا کونسا گانا ہے جو کہ آج کل آپ کے دماغ پر سوار ہواہے ؟ محمد عامر نے یہ سوال سنا تو زیر لب مسکرائے اور ایسا جواب دیدیا کہ شائد سوال پوچھنے والا شخص بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا ہو گا کیونکہ اب بیوی کے خلاف تو کوئی بھی نہیں جا سکتا ۔ خیر محمد عامر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یار یہ تھوڑا حیران کن ہو گا کیونکہ جو میری اہلیہ ہے اس کے بھائی ظہیر عباس کا نیا گانا آنے والا ہے ۔ کھلاڑی نے گانا گنگناکر بھی سنایا کہ تم سے جدائی کیونکر ہوئی تھی جبکہ محبت دونوں نے کی تھی ۔ محمد عامر سے کرک انفو کے نمائندے نے سوال کیا کہ اگر آپ کے بارے میں فلم بنائی جائے تو آپ کا کردار کس اداکار کو نبھانا چاہیے ؟ کھلاڑی نے بلا ججھک جواب دیتے ہوئے کہا کہ شاہد کپور ، محمد عامر کے جواب سے ایسا محسوس ہوتاہے کہ ممکنہ طور پر شاہد کپور ان کے پسندیدہ اداکار ہیں ۔