نئی رینکنگ جاری:پاکستانی کھلاڑیوں کی کیا پوزیشن ہے؟ جان کر پاکستانی مداحوں سمیت پوری دنیا دنگ رہ گئی

دبئی( ویب ڈیسک) آئی سی سی نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی ہے ۔رینکنگ کے مطابق پاکستان ٹیم 3 پوائنٹس کی تنزلی کے باوجود پہلی پوزیشن پر براجمان ہے البتہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں حیران کن بہتری آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف حالیہ سیریز میں ناکامی کے بعد

پاکستان ٹیم کی رینکنگ میں تین درجہ تنزلی ہوئی تاہم وہ 135 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی آئی اور 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 4 پوائنٹس پا کر 118 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔ بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابراعظم 885 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کولن منرو دوسری، آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔ آل راؤنڈر عماد وسیم نے 5 درجہ ترقی پا کر چوتھی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے اور انگلینڈ کے عادل راشد ایک درجے تنزلی کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں جبکہ فہیم اشرف 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔پانچ بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں، گلین میکسویل پہلی، شکیب الحسن دوسری، محمد نبی تیسری، محمد اللہ چوتھی اور تھسارا پریرا پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ باؤلرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان 793 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، بھارت کے کلدیب یادیو ایک درجہ ترقی پا کر پہلی مرتبہ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے اور شاداب خان ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر جا پہنچے ہیں۔