ٹی ٹوئنٹی کے شائقین کے کام کی خبر: آج پاکستان کی جانب سے قائم کیا گیا کونسا ریکارڈ خطرے میں ہے ؟ جانیے

کراچی ( ویب ڈیسک ) پاکستانی کرکٹ ٹیم مسلسل گیارہ ٹی ٹوئینٹی سیریز جیت چکی ہے ۔ جنوبی افریقا کے خلاف شکست کی صورت میں پاکستان کادو سال سےزائد عرصے نا قابل شکست رہنے کا ریکارڈ قائم نہیں رہ سکے گا ۔ پاکستان ٹیم نے مسلسل گیارہ مرتبہ ہدف کاکامیاب تعاقب کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم مسلسل گیارہ ٹی ٹوئینٹی سیریز جیت چکی ہے ۔ جنوبی افریقا کے خلاف شکست کی صورت میں پاکستان کادو سال سےزائد عرصے نا قابل شکست رہنے کا ریکارڈ قائم نہیں رہ سکے گا ۔ پاکستان ٹیم نے مسلسل گیارہ مرتبہ ہدف کاکامیاب تعاقب کیا ہے ۔ جوہانسبرگ کی پچ عام طور تیز بولروں کے لئے مشہور ہے۔وانڈررز میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو کبھی شکست نہیں دی ہے۔البتہ پاکستان نےآسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف 2007میں اس گراونڈپر ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے میچ جیتے ہیں۔تاہم پاکستان فائنل میں بھارت سے ہار گیا تھا۔ محمد حفیظ ان فٹ ہیں اگر وہ فٹ ہوگئے تو انہیں فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔