’’ پیسے بنانے والی مشین ۔۔‘‘ پاکستانی اینکر پرسن مایا خان بڑے دھوکے کا شکار، انکے شوہر نے انکے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ بات طلاق تک جا پہنچی ؟ جانیئے

لاہور( نیوز ڈیسک) شادی ایک ایسا عہد ہے جسے نبھانا بہت مشکل ہے اور جو اس مشکل کو کرتا ہے پار وہی ہوتا ہے اصل داد کا حقدار،لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے ساتھ یہ عہد ہوتا ہی دھوکے اور فراڈ کے لئے ہے۔ایسے کئی ستارے ہیں جنہوں نے شادی تو کی لیکن سچ تو یہ ہے کہ

ان کے ساتھ دھوکہ ہوگیا۔ایسی ہی ہیں پاکستان کی نامور خاتون اینکر مایا خان، مایا خان کی آخری شادی ایک ایسا دھوکہ تھی جس نے انہیں کئی تجربات سے روشناس کروادیا۔ مایاخان سے شادی اس شخص نے یہ صرف اور صرف پیوکں کے لئے کی تھی اور وہ مایا خان کو کمانے کی مشین بنانا چاہتا تھا،مایا خان نے کوشش کی کہ وہ اس رشتے کو نبھائیں اور اس کے دھوکوں کو بھی نظر انداز کرتی رہیں۔لیکن پھر اس فراڈ انسان نے انہیں کافی لوٹا اور شادی بھی ختم ہوگئی۔ اسی طرح ماڈل اور اداکارہ شیری شاہ کی زندگی میں شادی کا طوفان آیا آج سے چار سال پہلے ۔شیری شاہ کا کوئی بھائی نہیں ہے اور وہ شروع سے بڑے بیٹوں کی طرح گھر کو سنبھال رہی تھیں۔جب انہیں ذمہ داریوں کے بعد یہ خوشی ملی تو وہ بھی ادھوری نکلی۔انہوں نے جس کو بہت قابل مان کر شادی کی وہ پہلے سے شادی شدہ، جھوٹا اور دھوکہ باز تھا۔اس کے پاس جھوٹی ڈگری تھی اور نا وہ کوئی ڈاکٹر نکلا اور نا ہی کوئی سیاستدان۔بلکہ جھوٹی نمبر پلیٹ کی گاڑی کا استعمال کررہا تھا۔ایک ماہ بعد ہی اس شادی کا اختتام ہوا اور انصار برنی کے ذریعے ساری کاروائی ہوئی۔اسی طرح پاکستان کی مشہور گلوکارہ عینی خالد جو ایک دور میں اپنے پاپ گانوں کی بدولت بے تحاشا شہرت کی حامل تھیں۔ان کی شادی گھر والوں کی مرضی سے 2012 میں نورید اعوان نامی ایک امیر کبیر شخص سے ہوئی جو ایم ایم گروپ آپ کمپنیز کے چیئر مین تھے اور دبئی میں ہی مقیم تھے۔اس شادی کی مدت دو سال رہی۔عینی خالد کا کہنا تھا کہ وہ اس قدر ہاتھ چھوٹ تھے کہ ان کے پاس سے بھاگنا اصل میں اپنی جان بچانا تھا۔یہ شادی ایک فراڈ تھی کیونکہ اس میں صرف اذیت تھی۔