ایران کے بادشاہ دارا کی حسین و جمیل بیٹی اور سکند ر اعظم کا دلچسپ قصہ

سکندر اعظم نے دنیا کے ایک بڑے حصے پر حکومت کی تھی ۔اور اس نے اپنا سکہ آدھی دنیا میں چلایا اور ایک نامور اور بڑا فاتح بن کر تاریخ میں اپنا نام لکھوا لیا ۔سکندر اعظم نے ایران کے بادشاہ دارا کو شکست دے کر اس کے وزراء اور خدمت گاروں کو قتل کروا دیا۔ سکندر کو بتایا گیا کہ دارا کی بیٹی نہایت حسین و جمیل ہے اور اس کے علاوہ اس کے شاہی حرم اور شاہی خاندان کی بے شمار دوشیزائیں حسن و جمال میں اپنی نظیر نہیں‌ رکھتیں۔ لہذا سکندر کو محل سرا کی سیر کرکے ان کی دید سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔ خصوصا شہزادی کا حسن تو بے مثال ہے اور توجہ کے قابل ہے۔ لوگوں کا خیال تھا کہ سکندر شہزادی کو دیکھے گا تو عین ممکن ہے اس کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر اسے ملکہ بنا لے مگر سکندر نے جواب دیا”ہم دارا کے شہہ زور مردوں کو شکست دے چکے ہیں۔ اب ہم یہ نہیں چاہتے کہ اس کی کمزور عورتیں ہمیں زیر کر لیں”سکندرزیر کر لیں”سکندر حرم سرا نہیں گیا اور نہ اس نے اپنے وزراء کو جانے دیا