اندھیرے میں موبائل فون استعمال کرنے کا خوفناک نقصان سامنے آ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موبائل فون سے نکلنے والی نیلی روشنی کی شعاعیں آنکھوں کے ریٹینا کے خلیات کو مردہ کرناشروع کر دیتی ہیں اور حد سے زیادہ موبائل فون کااستعمال کے نتیجے میں انسان مکمل اندھے پن کا شکار بھی ہو سکتاہے

جبکہ اندھیرے میں موبائل فون کا استعمال زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔ موبائل فون سے نکلنے والی نیلی شعاعیں بڑھتی عمر کے ساتھ آنکھوں کی بینائی ختم ہونے کی بڑی وجہ بنتی جا رہی ہیں اور نیشنل آئی انسٹیٹیوٹ کے مطابق 50 برس سے زائد عمر کے افراد میں بینائی سے محروم ہونے کی بڑی وجوہات بھی یہی ہے۔سیل فون کے فوائدسے توکوئی انکار نہیں کرسکتالیکن اندھیرے میں سیل فون کا استعمال آپ کو بینائی سے محروم کرسکتا ہے۔اس لئے ہوشیار رہے اور سیل فون کا کم استعمال کریں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق موبائل فون کے بہت سے فوائد ہیں۔ اس کے فوائد سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ لیکن اندھیرے میں موبائل فون استعمال کرنے سے اور اس کی سکرین دیکھنے سے آپ کی آنکھوں کی روشنی جا سکتی ہے۔ایک تحقیق میں یہ پتہ چلا ہے کہ موبائل فون سے نکلنے والی نیلی روشنی سے آنکھوں کے ریٹینا کے خلیات ناکارہ ہوجاتے ہیں اور مونائل فون کے حد سے زیادہ استعمال سے انسان مکمل اندھے پن کا شکار بھی ہو سکتا ہے جبکہ اندھیرے میں موبائل فون کا استعمال زیادہ نقصان کا باعث بنتا ہے۔تحقیق کے بعد معلومات کے مطابق موبائل فون سے نکلنے والی نیلی شعاعیں بڑھتی عمر کے ساتھ آنکھوں کی بینائی ختم ہونے کی بڑی وجہ بن رہی ہیں اور نیشنل آئی انسٹیٹیوٹ کے مطابق 50 برس سے زائد عمر کے افراد میں بینائی سے محروم ہونے کی بڑی وجہ بھی یہی ہے۔(ف،م)