واٹس ایپ صارفین کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا، دو نئے فیچر متعارف کروا دیے گئے

نیویارک(ویب ڈیسک ) پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ویب سائٹ پر دو نئے فیچرز متعارف کروادیے۔ واٹس ایپ کے نئے فیچرز میں سے ایک فیچر خاص گروپ چیٹ کرنے والے صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرایا گیا ہے جو کہ ویب ورژن پر دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ کے نئے فیچرز میں سے ایک فیچر خاص گروپ چیٹ کرنے والے صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرایا گیا ہے جو کہ ویب ورژن پر دستیاب ہوگا۔اگر یہ نئے فیچرز آپ کے واٹس ایپ میں اپ ڈیٹ نہیں ہوئے تواپنے ڈیکس ٹاپ کے انٹرنیٹ براؤزر کے کیشے ڈیلیٹ کریں تاکہ نئے فیچرز اپ ڈیٹ ہوجائیں ۔پہلے فیچر میں آپ گروپ چیٹنگ کے دوران پیغام کا پرائیویٹ جواب دے سکیں گے، مثلاً آپ گروپ میں میسیج کا پرائیویٹ جواب کسی کو دینا چاہیں تو پیغام لکھنے کے بعد آپ کے پاس ملٹی پل آپشن ہوں گے جس کے ذریعے آپ گروپ کے دوسرے شخص کو پرائیویٹ جواب دے سکیں گے، پرائیویٹ رپلائی کا آپشن منتخب کرنے کے بعد خود بخود ون آن ون علیحدہ چیٹ کھل جائے گی جس میں باآسانی خفیہ جواب دے سکیں گے۔دوسرے فیچر کے تحت چیٹ کے دوران کسی بھی تصویر کو دیکھنے کے بعد دائیں یا بائیں سوائپ کرتے ہوئے ایک سے زائد تصاویر یا ویڈیوز باآسانی دیکھی جاسکیں گی جو اس سے پہلے ممکن نہیں تھا۔اگر یہ نئے فیچرز آپ کے واٹس ایپ میں اپ ڈیٹ نہیں ہوئے تواپنے ڈیکس ٹاپ کے انٹرنیٹ براؤزر کے کیشے ڈیلیٹ کریں تاکہ نئے فیچرز اپ ڈیٹ ہوجائیں۔ (ع،ع۔ح)