You are here
Home > اسپشیل اسٹوریز > متفرق واقعات > شوبز کو خیر باد کہہ کر اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا ارادہ کرنے والی سارہ چوہدری ان دنوں کہاں ہیں اور کیا کررہی ہیں ؟ جانیے

شوبز کو خیر باد کہہ کر اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا ارادہ کرنے والی سارہ چوہدری ان دنوں کہاں ہیں اور کیا کررہی ہیں ؟ جانیے

شوبز کی رنگینیوں کو چھوڑ کر گھریلو زندگی اور اسلامی تعلیمات کے لیے زندگی وقف کر دینے والی اداکارہ سارہ چوہدری کی شاندار تصاویر سامنے آگئیں ، سابقہ اداکارہ نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی فیملی کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ پاکستان کے

پہاڑی علاقے میں موجود ہیں جبکہ اُن کے ساتھ اُن کے شوہر، دو بیٹوں اور بیٹی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے سارہ چوہدری نے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ اُس معیاری وقت سے زیادہ کچھ خاص ہوگا جو آپ اپنی فیملی کے ساتھ گُزارتے ہو۔‘خیال رہے کہ حال ہی میں اسلام کی خاطر اداکاری و ماڈلنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرنے والی زینب جمیل

کے فیصلے پر سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔سارہ چوہدری نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں زینب جمیل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ ’الحمد اللّہ میری بہن میں تمہارے اس فیصلے پر بہت خوش ہوں،میری ڈھیر ساری دُعائیں تمہارے ساتھ ہیں۔‘واضح رہے کہ سارہ چوہدری ماضی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تھیں اور پھر انہوں نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا


Top