You are here
Home > اسپشیل اسٹوریز > متفرق واقعات > خواب میں مُرشد سے ملاقات ،روشن آنکھیں ، بچھو دیکھنا اور دیگر کا مطلب کیا ؟ مختلف خوابو ں کی تعبیر اس تحریر میں ملاحظہ کیجیے

خواب میں مُرشد سے ملاقات ،روشن آنکھیں ، بچھو دیکھنا اور دیگر کا مطلب کیا ؟ مختلف خوابو ں کی تعبیر اس تحریر میں ملاحظہ کیجیے

لاہور ( ویب ڈیسک) میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے شوہر دفتر سے واپسی پر کچھ چیزیں لے کر آتے ہیں اور جلدی سے ریفر یجر یٹر میں رکھ دیتے ہیں۔پھر وہ کپڑے بدل کر کھانے کی میز پر آتے ہیں۔ہم سب میاں بیوی اور بچے میز کے گرد بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں۔

تو پھر میرے شوہربتاتے ہیں کہ میں آپکے لیے آڑو لایا ہوں اور وہ ریفر یجر یٹر میں رکھ آیا ہوں۔میں جلدی سے دو آڑو نکال کر میز کے اوپر رکھ دیتی ہوں اور پھر چھری سے کاٹ کر سب کے سامنے رکھ دیتی ہوں۔ آڑو بڑے میٹھے ہوتے ہیں اور مزیدار بھی۔میرے بچے بڑے شوق سے کھاتے ہیں اور پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ تعبیر کے مطابق اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالٰی کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا۔آپ کو مال اور نعمت سے نوازا جائے گا۔آپ کے ہاں اللہ تعالٰی ایک فرزند عطا فرمائیں گے جس سے آپ کے خاندان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہو گا۔کاروبار میں برکت ہو گی ۔آپ کے مال اور وسائل میں بہتری آئے گی۔آپ نماز پنجگانہ ادا کریں اور کثرت سے یا حی یاقیوم کا بھی ورد کیا کریں۔خواب میں نے دیکھا کہ میں بزرگوں کے مزار پر ہوتا ہوں اور وہاں پر محفل میلاد ہو رہی ہوتی ہے۔اور خاص طور پر ذکر مبارک ہو رہا ہوتا ہے جس کو سُن کر میری آنکھیں پُر نم ہو جاتی ہیں۔پھر میں اپنے آپ کو اپنے کمرے میں دیکھتا ہوںاور اس کے بعد جا کر شیشہ دیکھتا ہوں تو میری آنکھیں بہت

زیادہ روشن نظر آتی ہیں جو میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہوتا ہے کہ اللہ تعالٰی کو میری آنکھوں سے آنسووں کا بہہ جانا پسند آتا ہے اور پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔تعبیر:اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالٰی کی مہربانی سے آپ کو کسی بزرگ سے روحانی فیض ملے گا۔آپ متقی اور پرہیز گار ہوں گے۔آپ کے رزق میں اضافہ ہو گاجس سے آپ کے مال اور وسائل میں بھی بہتری آئے گی۔آپ کو اپنے حلقہ احباب میں عزت اور توقیر ملے گی۔آپ نماز پنجگانہ ادا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔خواب میں نے دیکھا کہ میں اپنے کمرے میں زمین پر بیٹھا ہوا ہوتا ہوں۔نہ جانے کمرے میں ایک بچھو کہاں سے آ جاتا ہے۔میں اس بچھو کو دیکھ کر مارنے کیلیے کوئی چیز ڈھونڈتا ہوں تو مجھے اپنے کمرے میں کوئی چیز نہیں ملتی پھر میں باہر سے ایک ڈنڈا اٹھا کر لاتا ہوں تو مجھے بچھو نظر ہی نہیں آتا۔وہ بچھو نہ جانے کہاں غائب ہو جاتا ہے اور تلاش کے باوجود نہین ملتا۔میں اس پریشانی میں کھڑا ہو جاتا ہوں۔پھر میری آنکھیں کھل جاتی ہیں۔تعبیر یہ ہے کہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی شخص اچانک دشمن بن جائے گا

اور آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا۔آپ کی طبیعت میں رنج اور ملال بھی پیدا ہو سکتا ہے۔آپ کے ذہن کے اوپر ایک خوف اور پریشانی آسکتی ہے جس سے آپ کو صدمہ اور تکلیف بھی اٹھانی پڑے گی۔آپ کے کاروبار میں کوئی بندش یا رکاوٹ بھی پیدا ہو سکتی ہے جس سے آپ کے مال اور وسائل میں کمی آ سکتی ہے۔آپ نماز پنجگانہ ادا کریں اور ہر نماز کے بعد کژت سے استغفار بھی کیا کریں۔خواب میں دیکھا کہ میں اپنے کمرے میں اپنی کتابوں کے ساتھ میز پر بیٹھی ہوئی ہوں اور اپنے سالانہ امتحان کی تیاری کر رہی ہوتی ہوں کہ میری امی میرے کمرے میں آجاتی ہیں اور مجھے چائے دے کر چلی جاتی ہیں ۔وہ مجھ سے میری تیاری کے بارے میں بھی پوچھتی ہیں کہ تیاری کیسی ہو رہی ہے میں امی کو بتاتی ہوں اور پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔اس خواب کی تعبیر سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ اللہ نہ کرے آپ کسی آزمائش میں پڑھ سکتی ہیں یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کےکسی نئےکام میں رکاوٹ پیدا ہو جائے آپ کو سخت محنت سے دو چار ہونا پڑے گا۔آپ نماز پنجگانہ ادا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کریں

اور کچھ صدقہ اور خیرات بھی ادا کریں۔ ایک خواب میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنےگاؤں میں ہوتا ہوں ۔گاؤں میں ہمارا سیب کا باغ ہے مگر اس میں میرے دادا نے کچھ پودے انجیر کے بھی لگائے ہوئے ہوتے ہیں ۔میں ان انجیر کے پودوں کے پاس جاتا ہوں اور وہاں سرخ خوشبودار انجیر توڑ کر کھا تا ہوں۔انجیر کھانے سے مجھے خاص قسم کی لذت محسوس ہوتی ہے جو آنکھ کھلنے کے بعد تک زبان پر جاری رہتی ہے۔تعبیر کے مطابق اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالٰی کی مہربانی سے بیماری سے شفا عطا ہو گی ۔اللہ تعالٰی رزق میں برکت عطا فرمائیں گے۔آپ کے مال اور وسائل دونوں میں اظافہ ہو گا۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں۔کژت سے وضو یا بغیر وضو کے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔رات کو سونے سے ضرور نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبیہ کا مطالعہ کیا کریں اور کچھ خیرات بھی کیا کریں۔خواب: میں نے دیکھا کہ میں ایک محفل میں ہوتا ہوں ۔وہاں بہت سے بزرگ بھی تشریف فرما ہوتے ہیں۔پھر اچانک میری نظر ایک بزرگ پر رُک جاتی ہے۔میں غور سے انہیں دیکھتا ہوں تو وہ میرے مرشد کریم ہوتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : حکومت اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان 5 سالہ خفیہ معاہدے کا انکشاف ۔۔۔ پاکستان کی سیاست میں تہلکہ مچا دینے والی خبر آ گئی

یہ خبر پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت نے غفلت کے مرتکب چند ڈاکٹروں کو نوکری سے نکالا تو انہوں نے کیا قدم اٹھا لیا؟ عمران خان کا دنگ کر ڈالنے والا انکشاف

یہ خبر پڑھیں : یوحنا آباد لاہور میں دو بے گناہوں کو بد ترین تشدد کے بعد جلا کر قتل کرنے والے 42 ملزمان میں سے 2 افراد جیل میں کیسی موت سے دوچار ہوئے؟ عبرتناک خبر آگئی

میں جلدی سے ان کے پاس جاتا ہوں اور ان سے بڑی خوشی سے ملتا ہوں اور ان کے قدموں میں بیٹھ جاتا ہوں ۔تعبیر بتا دیجیے۔تعبیر:اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالٰی کی مہربانی سے آپ کو روحانی فیض ملے گا۔ اللہ تعالٰی کی مہربانی سے آپ کو روحانی فیض ملے گا۔ اللہ تعالٰی آپ کے دین و دنیا کے مقاصد پورے کریں گے۔مرشد کریم کے ساتھ آپ کی محبت اور لگاؤ میں اضافہ ہو گا۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے وضو یا با وضو یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔رات کو سونے سے پہلے کثرت سے درود شریف پڑھا کریں۔آپکے لیے مراقبہ میں دعا بھی کروا دی جائے گی۔(م ۔ع۔ا)


Top