You are here
Home > اسپشیل اسٹوریز > متفرق واقعات > ناقابل یقین خصوصیات کا حامل سمارٹ فون اوپو ایف 7پاکستان کی مارکیٹ میں کب متعارف کروایا جا رہا ہے ؟ خبر آ گئی

ناقابل یقین خصوصیات کا حامل سمارٹ فون اوپو ایف 7پاکستان کی مارکیٹ میں کب متعارف کروایا جا رہا ہے ؟ خبر آ گئی

لاہور(ویب ڈیسک)سیلفی ایکسپرٹ اور لیڈر اوپو پاکستان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ 25 میگا پکسل کے کیمرا سے لیس اپنا نیا اسمارٹ فون 20 اپریل کو لاہور میں پیش کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق اوپو اپنے نئے اسمارٹ فون F7کی 20 اپریل 2018 کو تقریب رونمائی کے موقع پر

یہ بھی پڑھیں:ایک ساتھ کئی دشمنوں کیخلاف سرگرم عمل تحریک انصاف کو ایک اور کامیابی مل گئی، پشاور کے اہم ترین حلقہ کے ممبر صوبائی اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

اپنی پسندیدہ شخصیات سے ملنے کا موقع بھی فراہم کررہا ہے۔ یہ آپ کے لئے اچھا موقع ہے کہ اپنی پسندیدہ شخصیت کے ساتھ سیلفی لمحات سے لطف اندوز ہوں، ذاتی طور پر ان سے ملیں اور ان کے ساتھ گفتگو کا موقع حاصل کریں۔ کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کونسے بڑے نام اس تقریب میں آرہے ہیں۔ درج ذیل مشہور شخصیات اوپو F7کی تقریب رونمائی میں شریک ہورہی ہیں۔ عمران عباس، منیب بٹ، ایمن خان، حنا الطاف، اقراء عزیز، رمشا خان، علیزہ گبول، سرفراز احمد (قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان)ان تمام مشہور شخصیات میں کیا چیز مشترک ہے؟ ان سب شخصیات کی سوشل میڈیا پر بھرپور فالونگ ہے۔ چونکہ یہ دور تصاویر اور ویڈیوز کا ہے تو اس میں سیلفی تصویر اضافی خوبی کے طور پر چند سالوں کے دوران تیزی سے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹس پر سامنے آئی ہے۔ چاہے وہ خوبصورت مقامات کا سفر کررہے ہوں یا پھر اپنے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ کر رہے ہوں۔ انکی لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر

تیزی سے پھیل جاتی ہیں اور مرد و زن اپنی سیلفی تصاویر دنیا کے سامنے پوسٹ کئے بغیر نہیں رہ پاتے۔ چاہے آپ سیلفی پسند کریں یا ناپسند کریں لیکن آپ سے راہ فرار اختیار نہیں کرسکتے اور یہی وجہ ہے کہ ان تمام شخصیات کو اوپو کے F7اسمارٹ فون میں حیران کن سیلفی کیمرا پسند ہے۔اس اسمارٹ فون میں سب سے اہم چیز آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے چلنے والا فرنٹ کیمرا ہے جو صنف، عمر، جلد کی رنگت کی بنیاد پر پہچان سکتا ہے اور تصویر میں موجود شخص کی ان خصوصیات میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ ایسا فون ہے جو آپ کی شخصیت کو خوبصورت بناتا ہے ، اسی لئے اس اسمارٹ فون کو اپنے آپ سے الگ کرنے کا دل نہیں چاہے گا۔اس کی تقریب رونمائی میں مشہور شخصیات کی بھرپور شرکت کے باعث یہ چکاچوند تقریب ثابت ہوگی اور پرستاروں کو ان شخصیات سے ملانے کی ایک چھوٹی سی کاوش ہوگی۔ اس تقریب میں اپنی پسندیدہ شخصیت سے ملاقات پر یقین رکھیں۔ اگر نہ مل پائیں تو پھر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، نا ہی ناامید ہوں، بلکہ حیران کن تصاویر اور دلچسپ اپ ڈیٹس پر بھی نظر رکھیں۔(م،ش)

یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک واپسی پر بیش قیمتی تحفے اور۔۔۔۔۔ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان تعلقات کس نوعیت کے ہیں؟ شادیوں کی خبر یں دینے والے صحافی عارف نظامی نے ایک اور بریکنگ نیوز دے دی


Top