خون کے بدلے خون یا 200 من گندم …. بیچ کی راہ بھی مہنگی پڑ گئی ،جانئیے

پرانے وقتوں کا ذکر ہے اس وقت گاوّں کے مکان بھی کھلے اور کشادہ ہوا کرتے تھے راہداریاں ایسی تھی کے مکانات کے بیچوں بیچ سے کئی کاریں گزر جایا کرتیں تھی۔۔اتفاق ایسا ہوا کے ایک بڑھیا کے گھر کے احاطے سے ایک گاڑی گزر رہی تھی کہ گاڑی کے سامنے ایک مرغی آگئی اور مر گئی یہ مناظر بڑھیا کہ لئے انتہائی صدمے کا باعث تھا وہ گاڑی کے سامنے آکر لیٹ گئی۔اہل محلہ جمع ہوگئے اور کہا کہ ڈرائیور انتہائی شریف انسان ہے ساری عمر اس نے کوئی کرپشن

نہیں کی ایماندار ہے کوئی بیچ کی راہ نکال لو کے تمہارا حرجانہ بھی ادا ہوجائے اور اس کی خلاصی بھی ہوجائے۔ بڑھیا نے کہا کہ ٹھیک ہے میں مرغی کی قیمت تو نہیں مانگتی مگر اس نے میرا 200 من گندم کھایا ہے مجھے وہ بوریاں دے دو تو میں اپنی مرغی کا خون معاف کر دونگی۔کچھ ایسا ہی حال وطن عزیز کا چل رہا ہے۔ کہ پرانی حکومت چور تھی اس سے پرانی حکومت ڈاکو قرار پائی۔ عوام بھی بھلے مانس ایک کڑور نوکریوں، 360 ڈیم۔ ایک ارب درخت کے چکر اور گورنر ہاوّس اور وزیر اعظم ہاوس میں سے گریجویٹ اور ماسٹرز کرنے کے چکر میں بڑھیا کی طرح لالچ میں پڑگئے کہ اب تو نیا پاکستان ہے نوکریوں کی تعداد اتنی ہوگی ہے بیرون ملک سے لوگ نوکریاں کرنے آئیں گنے،ملک کا لوٹا ہوا 200 ارب ڈالر میں سے 100 ارب ڈالرز ان ممالک کے منہ پر ماریں گے جنہوں نے قرضہ دے کر قوم کو غلام بنایا ہوا ہے اور بقیہ 100 ارب عوام کی فلاح و بہبود میں صرف کیا جائے گا ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی ہوگی۔مہنگائی۔ بیروزگاری اور غربت کا نام و نشان تک نا ہوگا، بقول روزانہ 12 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے اور سالانہ 10 ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی روک تھام کی جائے گی ،جو چور اور ڈاکو حکومت میں ممکن نا تھا لہذا صادق و امین کوچ اور کھلاڑیوں کی ضرورت تھی کیونکہ سب کا خیال تھا کہ ایمانداروں کی حکومت میں سب کونیا پاکستان ہاوّسنگ اسکیم میں پلاٹ ملیں گے ممکن ہے کہ خلیجی ممالک اور یورپی ممالک کو ہم لوگ قرضہ دیا کریں گے۔ایمانداروں کی حکومت آئے گی تو یقینا پیٹرول بھِی 45 روپے لیٹر ملے گا۔ 55 روپے کلو میٹر والے ہیلی کاپٹر میں بچوں کو سیر و تفریح کے لئے بھِی لے جایا کریں گے۔لیکن کہانی کا رخ جب مڑتا ہے جب 7 ارب روپے سے شروع ہوکر 50 روپے والے اسٹاپ پپرز پر ختم ہوتی ہے۔۔ اور بڑھیا جو 200 بورے گندم کا حساب کر رہی تھِی اسے ویسی ہی دوسری مرغی دے دی جاتی ہے۔