You are here
Home > اسپشیل اسٹوریز > متفرق واقعات > گد گدی ایک بیماری ۔۔۔مگر اس علاج کیا ؟

گد گدی ایک بیماری ۔۔۔مگر اس علاج کیا ؟

آج ہم آپ کو ایک انسانی انوکھی سی بیماری کے متعلق چند حقائق بتاتے ہیں ۔فرصت کے لمحات تھے۔ گپ شپ جاری تھی کہ بات گدگدی کی ہونے لگی۔ سب کو گدگدی کے متاثرین کے واقعات یاد آنے لگے۔سنتے سناتے خیال آیا کہ اس عجیب کیفیت پر تحقیق ہونی چاہیے۔ کیا ایسے بیماروں کا کوئی علاج ہے، پرہیز کے سوا۔ میرے ایک ہم جماعت تھے۔

اب عملی زندگی میں پتہ نہیں کیسے ہوں۔ انہیں بہت دور سے گدگدی محسوس ہوتی اور اچھلنے لگتے۔ ذرا سا اشارہ کیا اور وہ ہاتھ جوڑتے کہ بس بس مجھے سخت گدگدی ہوتی ہے۔ ہاتھ لگانے یا چھونے کی ضرورت نہیں تھی۔ ایک صاحب بولے کہ دوران سروس صندوق کی چابی گم ہوگئی۔ میں آری لے کر تالا کاٹنے لگا۔ مجھے کسی طرف سے ،ہوں، ہوں کی آواز آئی۔میں رک گیا، آواز بند ہوگئی۔ پھر آری چلائی تو آواز شروع۔ پریشان ہوا۔ تلاش کیا تو ایک صاحب الٹے منہ کونے میں پڑے کراہ رہے تھے۔ ان سے میں حال پوچھنے لگا مگر وہ غصہ سے بے حال ہو رہے تھے۔ کہنے لگے اگر آری چلانا تو بند نہ کرتا تو میں اب تک مر گیا ہوتا۔ معلوم ہوا کہ انہیں آری کی آواز سے پیٹ میں گدگدی شروع ہو جاتی ہے۔ ایسے لگتا ہے جیسے آنتیں باہر آ رہی ہیں۔ ایک اور صاحب نے بتایا کہ ان کے ایک جاننے والے ہیں جنہیں انگلیوں پر نچایا جا سکتا اور گھمایا جا سکتا ہے۔ دور سے گدگدی کا اشارہ کرتے جاؤ اور جدھر مرضی نچاتے جاؤ۔ ایک اور شخص کا ذکر خیر ہوا کہ اس کے سامنے کوئی داڑھی یا مونچھوں میں خارش کرے تو اسے بے حد گدگدی ہو جاتی تھی۔ کئی بار اس کے ہاتھ سے چائے گرا دی جاتی، شرارتاً۔ بقول راوی وہ بتاتا تھا کہ میں اپنی بچی کو پیار نہیں دے سکتا۔ اسے اٹھا نہیں سکتا کیونکہ اس کا ہاتھ مونچھ یا ٹھوڑی پہ لگتا ہے اور گدگدی۔۔۔ ایک اور صاحب نے چشم دید واقعہ سنایا کہ وہ پاس کھڑے تھے کہ ایک شخص اچانک چیخ دیا۔ جب اسے متوجہ کرنے کے لئے ہاتھ سے ہلا کر پوچھا کیا ہوا؟ تو ہاتھ لگتے ہے بھاگا اور چیخا۔ مجھے ہاتھ مت لگاؤ۔۔۔ مجھ سے کسی کا ہاتھ چھو جائے تو چیخ نکلتی ہے۔ میں اس بیماری سے تنگ ہوں۔ جہاں کہیں جاتا ہوں یہ ڈراما ہو جاتا ہے۔

ٹاپ نیوز: کسی کو اچھا لگے یا برا کوئی خوش ہو یا ناراض، میں اعتراف کرتا ہوں کہ ۔۔۔۔۔۔نامور صحافی سہیل وڑائچ کی یونانی محبوبہ کا انکشاف ہوتے ہی صحافتی حلقوں میں گرما گرم بحث چھڑ گئی

ٹاپ نیوز: خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا، حکومت کو خطرناک دھمکی دیتے ہوئے کیا مطالبہ کیا؟ ناقابل یقین تفصیلات آ گئیں

ٹاپ نیوز: سنتا سنگھ کی محبوبہ نرس اور بابا رحمتا ۔۔۔۔۔۔ ایک صحافی نے چیف جسٹس کی توجہ حاصل کرنے کے لیے دلچسپ اور شاندار بات کہہ ڈالی

ٹاپ نیوز: جنرل ضیاء الحق کے دور جب انکے بارے میں بہت زیادہ لطیفے بننے لگے تو حکم جاری ہوا کہ یہ لطیفے گھڑنے والے کا پتہ چلایا جائے ۔۔۔۔۔ پھر کیا واقعہ پیش آیا تھا ؟ جانیے

ٹاپ نیوز: لاہور میں اپنے والد کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بعد مریم نواز نے اپنے مخالفین کو للکار ڈالا، کیا کچھ کہہ دیا ؟ اس خبر میں پڑھیے

ٹاپ نیوز : مریم نواز کی راحیل شریف سے خفیہ ملاقاتیں ، لاڈو رانی کس چیز کا مطالبہ کرتی رہی؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی


Top