اگر آپ کے فیس بک پیج پر کی جانیوالی پوسٹوں کی ریچ کم ہے؟پوسٹوں پر لائیکس ، کمنٹس اور شیئر کیسے بڑھائے جا سکتے ہیں ؟ایک معلوماتی تحریر

فیس بک پر کی جانیوالی پوسٹوں کی آرگینک ریچ اس وجہ سے مسلسل کم ہو رہی ہے کیونکہ فیس بک کا نیٹ ورک بذات خود تیزی سے پھیل رہا ہے ، ہر روز لاکھوں کی تعداد میں دنیا بھر میں انفرادی اکاؤنٹس ، پیجز اور گروپس بنائے جا رہے ہیں ، اب جتنے زیادہ

فیس بک صارف ، پیجز اور گروپس ہونگے آپ کو اپنے مطلوبہ صارف ڈھونڈنے میں اتنی ہی مشکل ہو گی ، آپ خود بتائیں ایک ہی رنگ کی 10 بائیکس میں سے ایک کو ڈھونڈنا مشکل ہو جاتا ہے تو اگر ایسی ہی 100 بائیکس کھڑی ہوں تو آپ کو اپنی مطلوبہ بائیک ڈھونڈنے کے لیے کوئی خاص طریقہ کار ہی استعمال کرنا پڑے گا . اس لیے زیادہ سے زیادہ کاروباری پیجز اور مقابلے کے سخت ماحول کی وجہ سے فیس بک پیجز پر کی جانیوالی پوسٹ کو کم ریچ ملتی ہے ، لیکن اگر وقت کے ساتھ ساتھ یہ پیجز اپنے آپ میں تبدیلی لاتے رہیں تواس مسئلہ پر قابو پایا جا سکتا ہے ، اس لیے اگر آپ کے پیج کی پوسٹوں کی ریچ یعنی پھیلاؤ کم ہے اور آپ ان کی ریچ ، لائکس اور کمنٹس و شیئرز میں اضافہ چاہتے ہیں تو نیچے دی گئی چند ٹپس پر عمل کریں ، آپ خاطر خواہ حد تک اپنا نقصان کم کر سکتے ہیں .. . . (1) خریدے گئے فالوورز بے فائدہ ہوتے ہیں : اس ضمن میں پہلا مشورہ یہ ہے کہ اپنے فالوورز میں غیر روایتی طریقے سے اضافے کو اپنی پہلی ترجیح ہرگز نہ رکھیے . مختلف کمپنیوں سے فالوورز خریدنے کا ان حالات میں ہرگز کوئی فائدہ نہیں . آپ کے اوریجنل فالوورز ہی آپ کا اصل اثاثہ ہیں ، یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ جن پیجز کے فالوورز کم یا ایک حد تک ہوتے ہیں ،ان پیجز کی پوسٹ ریچ زیادہ ہوتی ہے

بے تحاشا فالوورز رکھنے والے پیجز کو الگورتھم پر اپنی پوسٹ وائرل کرنے میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، نسبتاً کم فالوورز والے پیجز کی پوسٹوں کی راہ میں الگورتھم کوئی خاص رکاوٹ نہیں بنتا . (2) اپنی ہر پوسٹ کو منفرد بنائیے : کئی فیس بک اکاؤنٹس اور پیجز نے خود کو نیوز وال بلیٹن وغیرہ میں تبدیل کر رکھا ہے ، اس میں کوئی مضائقہ نہیں مگر ایک ہی طریقہ پر چلتے رہنا اور دھڑا دھڑ ایک ہی طرح کا مواد پوسٹ کرتے جانا البتہ ایک مسئلہ ہے کیونکہ فیس بک کسی اخبار ، میگزین یا نیوز ویب سائٹ جیسی چیز نہیں بلکہ فیس بک کمیونٹی سے متعلق ہے ، چنانچہ آپ کی ہر پوسٹ فیس بک صارفین کے کام کی ہونی چاہیے ، کچھ ایسا ہو جس پر فیس بک صارف کلک کرنے پر مجبور ہو جائے ، اس کا طریقہ یہ ہے کہ جس طرح ویڈیو کے ساتھ پلے بٹن تو ہوتا ہی ہے آپ اس کے ساتھ تھمب نیل اور ٹیگز بھی لگائیے ، یہ چیز زیادہ سے زیادہ یوزرز کو انگیج کرے گی ، دیگر نوع کی پوسٹوں پر یوزر کو لائک ، کمنٹ اور شیئر کرنے کی کوئی وجہ دیجیے تاکہ وہ اس پر کوئی نہ کوئی ری ایکشن دیے بغیر نہ جائے ، یاد رکھیے آپ کی جن پوسٹوں پر کمنٹس اور شیئرز زیادہ ہوتے ہیں وہ اس پوسٹ کو اور زیادہ پھیلاتے ہیں ، زیادہ سے زیادہ لوگ آپ کی پیج اور پوسٹ پر انگیج ہوتے ہیں ، فیس بک ایسی

پوسٹوں کو پھیلانے میں آپ کی اور زیادہ مدد کرتا ہے . صرف لائیکس پر اکتفا نہ کیجیے اپنے صارفین کو اس طرف مائل کرنے والی پوسٹیں دیجیے جن پر وہ زیادہ سے زیادہ ایک دوسرے کو عمل اور رد عمل دینے میں دلچسپی محسوس کریں ، یہ طریقہ کارگر ہے اور آپ کے پیج پر ایسی زیادہ سے زیادہ پوسٹ کا مطلب آپ کے پیچ کی زیادہ سے زیادہ ریچ میں نکلے گا . . . (3) نیوز فیڈ میں زیادہ سے زیادہ دیر تک رہنے کا طریقہ : فیس بک کی نیوز فیڈ میں روزانہ بے شمار پوسٹس آتی اور چلی جاتی ہیں ، ان میں سے بہت کم کو وہاں زیادہ دیر رکنا نصیب ہوتا ہے . لیکن یہ طے ہے کہ نیوز فیڈ میں وہی پوسٹ زیادہ دیر تک ٹھہرتی ہے جو دوسروں سے منفرد ہوتی ہے ، مثلاً اچھی تصاویر والی پوسٹس ، نئی اور انوکھی ٹیکسٹ اور پر اثر مواد ، اور دلکش ڈیزائن آپ کی پوسٹ کو نیوز فیڈ میں زیادہ سے زیادہ دیر تک روکے رکھنے میں مددگار بنتے ہیں . (4) شیئر کیے جانے کے قابل مواد زیادہ سے زیادہ پوسٹ کیجیے ، حقائق پر مبنی خبریں ، معلوماتی اور دلچسپ مواد ، سچے تاریخی واقعات زیادہ سے زیادہ پوسٹ کیجیے یہ چیزیں سب سے زیادہ شیئر ہوتی ہیں . (5) اچھی اور وائرل پوسٹ کو نیا اسٹائل دے کر دوبارہ شئیر کیجیے کیونکہ جب آپ صارف کو پہلی بار کوئی پوسٹ ایک اینگل سے دیتے ہیں اور اسے وہ پسند کرتا ہے تو دوسری بار

اسی پوسٹ کو کسی دوسرے اینگل سے شیئر کرکے دیکھیے ، قوی امکان ہے کہ یہ پوسٹ پہلے سے زیادہ صارفین کو پسند آئے گی . (6) آپ کی پوسٹوں کی ریچ کم ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انہیں درست وقت پر پیش نہیں کیا جا رہا ہوتا . مثلاً جب آپ ایک خبر پوسٹ کرتے ہیں جو آپ سے پہلے کئی پیجز یوزرز کو دے چکے ہیں تو اس بات کے کوئی چانسز نہیں کہ آپ کی اس پوسٹ کو پوری بوری میں سے صرف مٹھی بھر یوزرز ملیں ، اس لیے اپنی پوسٹ کے وقت کا خیال رکھیں اور کیونکہ فیس بک کا الگورتھم وقت کا بہت خیال رکھتا ہے اور دیر سے آنے والوں کو سخت سزا دیتا ہے . (7) یوزرز کی زیادہ سے زیادہ ٹریفک یا پیک ٹائم کو کیسے جانچیں ؟ انٹرنیٹ پر کئی ایسے ٹولز موجود ہیں جو آپ کو بتا سکتے ہیں کہ آپ کے پیج کے لیے پیک ٹائم کونسا ہے ، لیکن یہ خیال رہے کہ اپنا پیک ٹائم اچھی پوسٹوں کے لیے وقف رکھیے کیونکہ یہ پیک ٹائم آپ کے دیگر کمپیٹیٹرز کا بھی ٹارگٹ ہوتا ہے ، ان چند گھنٹوں میں جو زیادہ اچھا کام کرے گا ، زیادہ اچھی پوسٹس کرے گا وہی نیوز فیڈ پر راج کرے گا (8) ریچ بڑھانے کا ایک اور شاندار کلیہ : فیس بک پر آپ کا اپنے پیج پر پوسٹ شیئر کرنا ایک معمول کی بات ہے، اس معمول سے ہٹ کر کچھ کیجیے ، فیس بک کی آرگینگ ریچ کو بڑھانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ فیس بک گروپس کا پلیٹ فارم استعمال کیجیے ، فیس بک گروپس کی پوسٹوں کو بہت زیادہ سراہتا ہے ، اپنی پوسٹیں فیس بک کے بڑے گروپس میں شیئر کیجیے ، دوسرے گروپس کو لائیک کیجیے ، کیونکہ ریچ بڑھانے کا سب سے موثر طریقہ یہی ہے ، اسکے علاوہ اپنے پیج کی طرف یوزرز کو اٹریکٹ کرنے کے لیے ڈیلز ، بونس اور انعامی کوئز جیسے طریقے استعمال کیجیے ، (9) اپنے پیج کے اہم ترین صارفین اور بااثر ممبرز کے ساتھ ملکر کام کیجیے ، آپ انہیں سپورٹ کیجیے یا ہائی لائٹ کیجیے اور بدلے میں وہ آپ کی پوسٹوں کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں ، آپ کی پوسٹوں کی ریچ بڑھانے کا یہ بھی شاندار طریقہ ہے .