You are here
Home > اسپشیل اسٹوریز > متفرق واقعات > شہزادہ ولید بن طلال کی گرفتاری کے پیچھے ڈونلڈ ٹرمپ کا ہاتھ ہونے کا انکشاف ، اصل گیم سامنے آ گئی

شہزادہ ولید بن طلال کی گرفتاری کے پیچھے ڈونلڈ ٹرمپ کا ہاتھ ہونے کا انکشاف ، اصل گیم سامنے آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے بتایا کہ شہزادہ عبد الولید بن طلال جو کرپشن کیس میں گرفتار ہوئے، ان کی اربوں کھربوں روپے کی سرمایہ کاری ہے ،انہوں نے بتایا کہ عبد الولید بن طلال اکیلے تقریباً 35بلین ڈالر کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں احتساب بھی ہو رہا ہے

لیکن احتساب کے نام میں سیاست بھی ہو رہی ہے۔طلال صاحب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شدید ناقد ہیں، جبا انہوں نے مسلمانوں کے خلاف بیان دیا تھا تو طلال صاحب نے کہا تھا کہ ٹرمپ کا یہ بیان ریپبلکن پارٹی کے لیے باعث شرم ہے ٹرمپ کو فوری طور ہٹایا جانا چاہئیے۔ جس پر ٹرمپ نے ان سے کہا کہ جب میں آﺅں گا تو بتاﺅں گا کہ میں اہل ہوں یا نہیں ہوں ۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی ایک تیل کی کمپنی ہے جس کی مالیت ٹریلین ڈالرز ہے، ٹرمپ کا مطالبہ ہے کہ اسے پرائیویٹائز کر دیا جائے تاکہ امریکہ اسے خرید لے۔ جبکہ طلال صاحب اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔


Top