You are here
Home > اسپشیل اسٹوریز > متفرق واقعات > 1999 کا مارشل لاء اور شہباز شریف : حامد میر نے ایسی بات کہ دی کہ سب ہکا بکا رہ گئے

1999 کا مارشل لاء اور شہباز شریف : حامد میر نے ایسی بات کہ دی کہ سب ہکا بکا رہ گئے

لاہور(ویب ڈیسک): سینئرصحافی حامد میرنے دعویٰ کیاہے کہ 1999ء کے ایڈونچرمیں شہبازشریف بالکل شامل نہیں تھے،سینئرصحافی حامد میرنے لائیوٹی وی پروگرام میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاواٹس ایپ میسج پڑھ کرسنادیا،جس میں انہوں نے ہسپتالوں میں سٹی سکین مشینوں کی بات کی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سوال پرحامد میرنے انکشاف کیا کہ شہبازشریف 1999ء کے ایڈونچرمیں بالکل شامل نہیں تھے۔نوازشریف نے جنرل مشرف کوہٹانے کافیصلہ شہبازشریف سے چھپاکررکھاتھا۔مجھے یہ بات شہبازشریف نے بتائی تھی میں شہبازشریف کومخاطب کررہاہوں ۔

حامد میرنے کہاکہ جب نوازشریف اور شہبازشریف عدالت میں اکٹھے ہوئے توشہبازشریف نے نوازشریف سے پہلا سوا ل ہی یہ کیاکہ مشرف کوہٹانے کاآپ نے مجھے کیوں نہیں بتایا؟ جس پرنوازشریف نے کہاکہ میں اگرآپ کوبتادیتاتوآپ مجھے روک دیتے۔

Top