You are here
Home > اسپشیل اسٹوریز > دلچسپ و عجیب وا قعات > کیا آپ بیروزگاری کی وجہ سے پریشان ہیں ؟ ٹویٹر نے بڑی خوشخبری سنا دی

کیا آپ بیروزگاری کی وجہ سے پریشان ہیں ؟ ٹویٹر نے بڑی خوشخبری سنا دی

نیویارک(ویب  ڈیسک) یوٹیوب اور فیس بک کے بعد اب ٹوئٹر نے بھی صارفین کو اپنی پوسٹس کے عوض آمدنی کمانے کا موقع فراہم کرنے کی تیاری کر لی۔ میل آن لائن کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر ’سپرفالو‘ (Super Follow) کے نام سے ایک فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔ اس فیچرکے تحت صارفین اپنی پوسٹس پر سبسکرپشن فیس وصول کر سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر کسی شخص کی پوسٹس دیکھنے کے لیے مبینہ طور پر ماہانہ 4.99ڈالر (تقریباً 800روپے)فیس رکھی جائے گی تاہم ٹوئٹر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ فیس پروائیڈرز کے لحاظ سے مختلف ہوگی۔ ٹوئٹر کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ کس طرح کے صارفین ’سپر فالو‘ نامی اس فیچر سے استفادہ کرنے کے اہل ہوں گے۔ یہ فیچراس وقت ٹرائیلز میں ہے اور جلد متعارف کروا دیا جائے گا۔


Top