You are here
Home > اسپشیل اسٹوریز > دلچسپ و عجیب وا قعات > نوجوان کے پیٹ میں درد ، ڈاکٹر نےالٹراساؤنڈ کیا تو پیٹ میں کیا چیز تیرتی نظر آ گئی ؟جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہیں رہے گی

نوجوان کے پیٹ میں درد ، ڈاکٹر نےالٹراساؤنڈ کیا تو پیٹ میں کیا چیز تیرتی نظر آ گئی ؟جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہیں رہے گی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک 20سالہ نوجوان کو پیٹ میں شدید درد رہنے لگا تھا جس پر وہ ہسپتال گیا جہاں ڈاکٹروں نے الٹراساﺅنڈ کیا تو اس کے پیٹ میں ایسی چیز نظر آ گئی کہ دیکھ کر ہی آدمی کے اوسان خطا ہو جائیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس نوجوان کے پیٹ کے الٹراساﺅنڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کے معدے کے اندر راﺅنڈ ورمز(کیڑے) موجود ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ کیڑے آدمی کے پیٹ میں اس طرح تیر رہے ہوتے ہیں جیسے وہ پانی میں تیر رہے ہوں۔نوجوان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر ویویک چورسیا کا کہنا تھا کہ ”مریض کے پیٹ میں ایسکاریس لمبریکوئیڈیس نامی راﺅنڈ ورمز موجود تھے جو سائز میں کافی بڑے ہوتے ہیں۔ ان کی لمبائی 14انچ تک بڑھ سکتی ہے۔ “ واضح رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ چند ہفتے قبل چین میں بھی پیش آ چکا ہے جہاں ایک 60سالہ آدمی کی آنکھ سے ڈاکٹروں نے 20زندہ ورمز نکالے تھے۔


Top