You are here
Home > اسپشیل اسٹوریز > دلچسپ و عجیب وا قعات > کئی سالوں بعد آدمی دوسرے شہر سے اپنا مکان دیکھنے آیا تو وہاں مکان کی جگہ کیا چیز تھی؟ دیکھ کر واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی

کئی سالوں بعد آدمی دوسرے شہر سے اپنا مکان دیکھنے آیا تو وہاں مکان کی جگہ کیا چیز تھی؟ دیکھ کر واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی

قبضہ مافیا کی کارستانیاں کون نہیں جانتا۔ اب اس بیچارے بھارتی شہری ہی کو دیکھ لیں جو کئی سال بعد اپنے گھر واپس آیا لیکن گھر کی جگہ 6منزلہ اپارٹمنٹ بلڈنگ کھڑی اس کا منہ چڑا رہی تھی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ناگالنگامورتھی نامی اس شہری نے چنئی میں 1988ءمیں 2400مربع فٹ کا ایک پلاٹ خرید کر گھر تعمیر کیا تھا۔ اس گھر میں 6سال تک رہائش اختیار کرنے کے بعد اسے روزگار کے سلسلے میں بنگلور جانا پڑ گیا۔

42سالہ ناگا لنگا مورتھی اپنی فیملی کے ہمراہ بنگلور منتقل ہو گیا اور حال ہی میں واپس چنئی آیا جہاں قبضہ مافیا اس کے گھر کو مسمار کرکے وہاں اپارٹمنٹ بلڈنگ بنا چکا تھا۔ ناگا لنگا مورتھی نے پولیس کو اس واقعے کی رپورٹ کی جنہوں نے اس کے پلاٹ پر بلڈنگ بنانے والے بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے جعلی دستاویزات کے ذریعے پہلے کسی اور شخص کو اس پلاٹ کا مالک بنایا اور پھر اس سے پلاٹ کی خریداری ظاہر کرکے وہاں عمارت تعمیر کر دی تھی۔


Top