You are here
Home > اسپشیل اسٹوریز > دلچسپ و عجیب وا قعات > دنیا کے سب سے چھوٹے ریوبک کیوب کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

دنیا کے سب سے چھوٹے ریوبک کیوب کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپانی کمپنی نے صرف دو گرام وزنی دنیا کا سب سے چھوٹا ریوبک کیوب بنایا ہے جس کے ساتھ کھیلا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میگا ہاؤس کارپوریشن نامی جاپانی کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا قابل استعمال ریوبک کیوب بنایا ہے جس کی قیمت 1880 ڈالر

یعنیٰ پاکستانی تین لاکھ روپے سے زائد ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے ریوبک کیوب کے آرڈر وصول ہو رہے ہیں اور صارفین سال کے آخر تک اسے حاصل کر سکیں گے۔0جاپان کی میگا ہاؤس کمپنی اب تک ڈیڑھ کروڑ کے قریب ریوبک کیوب فروخت کرچکی ہے تاہم سب سے چھوٹا ریوبک کیوب اس ایجاد کے 40 سال پورے ہونے پر سامنے آیا ہے جس کی تمام اطراف المونیئم دھات سے بنی ہے۔ خیال رہے کہ 1974 میں ہنگری کے ایرنو ریوبک نے اپنے نام سے ریوبک کیوب بنائی تھی اور 1980 میں پوری دنیا میں مقبول ہونا شروع ہوگیا۔


Top