You are here
Home > اسپشیل اسٹوریز > دلچسپ و عجیب وا قعات > مچھلی کھانے کا ایسا فائدہ جس سے آ پ آج تک لا علم تھے

مچھلی کھانے کا ایسا فائدہ جس سے آ پ آج تک لا علم تھے

لاہور (ویب ڈیسک ) اگر آپ مچھلی کھانے کے شوقین ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ یہ عادت بینائی کی کمزوری سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔لوویزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ آئلی مچھلی میں پائے جانے والا کیمیکل ان خلیات کی بقاءکو بڑھاتا ہے جو کہ بینائی کے انتہائی ضروری ہیں اور اس سے عمر بڑھنے سے بینائی میں آنے والی کمی سے تحفظ ملتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگر آپ مچھلی کھانے کے شوقین ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ یہ عادت بینائی کی کمزوری سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔لوویزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ آئلی مچھلی میں پائے جانے والا کیمیکل ان خلیات کی بقاءکو بڑھاتا ہے جو کہ بینائی کے انتہائی ضروری ہیں اور اس سے عمر بڑھنے سے بینائی میں آنے والی کمی سے تحفظ ملتا ہے۔تحقیق کے مطابق اومیگا تھری آئل ان خلیات کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ اومیگا تھری فیتی ایسڈز مکتلف عصبی خلیات کو اس دباﺅ سے بچاتے ہیں جو دوران خون میں کمی سے آتا ہے۔اگرچہ مچھلی کے تیل میں بھی اومیگا سکس اے اے موجود ہوتا ہے جو کہ ورم کا باعث بن سکتا ہے تاہم اومیگا تھری دوسرے جز کے منفی اثرات کو روکتا ہے۔لیبارٹری میں کیے جانے والے تجربات کے دوران انسانی ریٹینا کے خلیات کو مسلسل روشنی کے تجربے سے گزارا گیا اور معلوم ہوا کہ اومیگا تھری سے ان خلیات کو تباہی سے بچایا جاسکتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ اومیگا تھری فیتی ایسڈ بینائی کے لیے انتہائی ضروری جز ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل سیلولر اینڈ مالیکیولر نیورو بائیولوجی میں شائع ہوئے۔(ع،ع۔ح)


Top