You are here
Home > اسپشیل اسٹوریز > دلچسپ و عجیب وا قعات > فیس بک نے ایسی ایپ متعارف کروادی کہ جان کر آپ کا چہرہ بھی کھل اٹھے گا

فیس بک نے ایسی ایپ متعارف کروادی کہ جان کر آپ کا چہرہ بھی کھل اٹھے گا

سان فرانسسکو:(ویب ڈیسک) فیس بک نے بچوں کے لیے ایک الگ مسنجر ایپلیکیشن کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد والدین کی نگرانی میں 12 سال سے کم عمر بچوں کو دیگر افراد سے رابطہ رکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔اس ایپ کو آئی او ایس موبائل فونز کے لیے آزمائشی طور پر امریکا میں متعارف کروایا جارہا ہے۔پراڈکٹ مینیجر لورن چینگ نے کہا ہے کہ فیس بک سمجھتا ہے کہ ایسی ایپ متعارف کروائی جانے کی ضرورت ہے جو بچوں کو والدین کی نگرانی میں دیگر لوگوں سے رابطہ جاری رکھنے دے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ ایپ میں اشتہار نہیں ہوں گے اور کی ٹارگٹ مارکیٹ 6 سال سے 12 سال تک کے بچے ہوں گے۔ ایپ کے ذریعے والدین کانٹیکٹ لسٹ کو کنٹرول کرسکیں گے جبکہ بچے ایسے کسی شخص سے رابطہ نہیں کرسکیں گے جس کی اجازت ان کے والدین نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ کئی بچے والدین کی نگرانی کے بغیر آن لائن ہوجاتے ہیں اور اس ایپ کو متعارف کروانے کا مقصد ایسے بچوں کو تحفظ فراہم کرنا بھی ہے۔فیس بک کے اعلامیے میں ایک ریسرچ کا بھی حوالہ دیا گیا جس کے مطابق امریکا میں 6 سال سے 12 سال تک کے 93 فیصد بچوں کی اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ تک رسائی تھی جبکہ دو تہائی کے پاس اپنے اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ تھے۔


Top