You are here
Home > اسپشیل اسٹوریز > دلچسپ و عجیب وا قعات > دنیا کی ٹاپ رینکنگ یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلباء کے لئے کون سی سکالر شپس آگئیں ؟ ، پڑھیے خوش آئند تفصیل اس خبر میں

دنیا کی ٹاپ رینکنگ یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلباء کے لئے کون سی سکالر شپس آگئیں ؟ ، پڑھیے خوش آئند تفصیل اس خبر میں

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا، آکسفورڈ یونیورسٹی، یونیورسٹی کالج لندن سمیت مختلف بہترین یونیورسٹیوں کی جانب سے دنیا بھر کے ذہین اور ہونہار طالبعلموں کو سکالرشپس دیے جاتے ہیں۔یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کینیڈا کا شمار دنیا کی ٹاپ کی یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔ یہ انٹرنیشنل لیڈرز کے لیے بھی سکالرشپ دے رہی ہیں۔ فیسیں بھی معاف اور دیگر اخراجات بھی پورے کیے جائیں گے۔اسی طرح ریسرچ اور سینو سکالرشپ آکسفورڈ یونیورسٹی سے بھی مل رہے ہیں۔

یونیورسٹی کالج لندن بھی سکالرشپ دے رہا ہے۔ 9 ہزار پاﺅنڈ صرف ان کو ملیں گے جو ان کے معیار پر پورا اتریں گے۔نیوزی لینڈ یونیورسٹی آف پینٹر بری فرسٹ ائیر میں 10 سے 15 ہزار کا سکالرشپ دے رہی ہے۔ یہ انڈر گریجویٹ کے لیے بھی ہیں اور گریجویٹ کے لیے بھی، لیکن سکالرشپ کے حجم کا فرق ہے۔ برسٹل یونیورسٹی بھی انٹرنیشنل سکالرشپ دے رہی ہے۔ اس کا حجم 8 ہزار پاﺅنڈ سے 12 ہزار پاﺅنڈ ہے، یہاں ٹیویشن فیس معاف ہو گی۔ کئی یونیورسٹیاں انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ کے لیے 50 ہزار ڈالر تک کا سکالرشپ دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ نیدرلینڈ کی بعض یونیورسٹیاں بھی سکالرشپ دینے میں پیچھے نہیں ہیں۔ اٹلی کی بعض یونیورسٹیاں بھی بی اے اور ایم اے کورس کے لیے 11 ہزار ڈالر کے برابر سکالرشپ دے رہی ہیں۔بل گیٹس کیمبرج سکالرشپ پروگرام اس کے علاوہ ہے۔ یہ کیمبرج یونیورسٹی کے ہر شعبے میں دستیاب ہے۔ یہ بھی عالمی طالبعلموں کے لیے ہے۔ یونیورسٹی آف نوگنٹم بھی 105 سکالرشپس دے گی جس میں 30 فیصد کی پوری فیسیں اور 75 فیصد کی 40 فیصد فیسیں معاف ہوں گی۔ نیدرلینڈ کی یونیورسٹی فیسوں سمیت تمام اخراجات معاف ہیں۔ یونیورسٹی آف جینیوا میں ماسٹر سکالرشپ کے لیے 10 ہزار ڈالر ماہانہ کا سکالرشپ دستیاب ہے۔ یونیورسٹی آف فاک لینڈ اور نیوزی لینڈ کی بعض یونیورسٹیوں میں بھی سکالرشپ دستیاب ہیں۔بعض فرانسیسی یونیورسٹیوں میں بھی عالمی سٹوڈنٹس کو سکالرشپس دیے جا رہے ہیں۔ چین کی ایک سنک یاﺅ یونیورسٹی میں ٹیویش فیس کی معافی کے علاوہ کھانا، کورسز سے متعلق کتابیں، لیپ ٹاپ، سمارٹ فوٹ اور صحت کی سہولت کی انشورنس بھی دستیاب ہے۔ آسٹریلیا کی سرچ سکالرشپ میں بھی ٹیویش فیس مکمل طور پر معاف ہے۔ ماسٹر ڈگری کے لیے یونیورسٹی آف سڈنی بھی سکالر شپ دے رہی ہے۔(ع،ع۔ن)


Top