سعودی عرب : میاں بیوی میں طلاق ۔۔۔۔!! وجہ جان کر آ پ بھی حیران رہ جائیں گے

عدالتی تاریخ طلاق کا انوکھا ترین مقدمہ حال ہی میں سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میاں بیوی سعودی فٹبال لیگ کی دو مقبول ترین ٹیموں کے درمیان جاری میچ ٹی وی پر دیکھ رہے تھے۔ دونوں مخالف ٹیموں کے سپورٹر تھے، بس پھر میچ دیکھتے دیکھتے بحث شروع ہوگئی۔ لڑائی اس قدر بڑھ گئی کہ دونوں کے درمیان باقاعدہ جھگڑے کی شکل اختیار کرگئی اور اخبار کے مطابق خاتون نے طلاق کیلئے مقامی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا

ہے کہ ایک ’میرج کنٹریکٹر‘ کے مطابق ملک میں طلاق کے مقدمات 80 فیصد تک بیویوں کی جانب سے دائر کئے جاتے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر جوڑوں کی شادی کو ایک سال سے بھی کم عرصہ ہوا ہوتا ہے۔مزید پڑھئیے ::کہتے ہیں جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور اکثر تو اس بات کو محض محاورتاً ہی کہا جاتا ہے لیکن برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ڈیو میک ڈہورمیٹ اور سوفی کولز کی کہانی اس محارے کی خوبصورت عملی مثال ہے۔ ڈیو اور سوفی جب 16 برس کے ہوئے تو انہیں پہلی دفعہ علم ہوا کہ دونوں 14 مارچ 1989 کو لائسسٹر رائل انفرمری ہسپتال میں پیدا ہوئے اور ان کی پیدائش تقریباً ایک ہی وقت پر ہوئی تھی۔ پہلے ڈیو دنیا میں آئے اور ان کے دو گھنٹے بعد سوفی کی پیدائش بھی اسی دایہ کےہاتھوں ہوئی جس نے ڈیو کو دنیا میں لانے کے لئے فرائض سر انجام دئیے تھے۔ دونوں کی پیدائش کے نوٹس بھی ایک ہی دن ایک ہی اخبار میں شائے کئے گئے۔ وہ دونوں ونگسٹن کے علاقے میں قریب قریب ہی رہتے تھے اور ان کے والدین نے انہیں ایک ہی پرائمری سکول اور ہائی سکول بھیجا جس کے بعد وہ دونوں ایک ہی کالج اور پھر اکٹھے لیڈز یونیورسٹی بھی گئے۔ سوفی نے اخبار ”دی مرر“ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب ایک دن ڈیو نے اسے بتایا کہ وہ اپنی سولہویں سالگرہ منانے جارہا ہے تو اس نے بتایا کہ آج تو اس کی بھی سالگرہ ہے، اور اس کے بعد ان کے ایک جیسے ماضی کے حیرت انگیز انکشافات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اس دن کے بعد دونوں اکٹھے ہی سالگرہ مناتے رہے ہیں۔ دونوں کی سوچ میں بھی حیرت انگیز مماثلت پائی جاتی ہے۔ سوفی بتاتی ہیں کہ بعض اوقات تو دونوں ایک دوسرے کے لئے ایک جیسے تحفے خرید لیتے ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ دونوں کے درمیان بہت اچھی انڈرسٹینڈنگ ہے اور وہ ڈیو کی ہر بات کو پسند کرتی ہے۔ اس نے بتایا کہ ڈیو 9 بجے جبکہ وہ 11 بجے پیدا ہوئیں لیکن ڈیو اس بات کو پسند کرتا ہے کہ وہ بڑا ہے۔ دونوں کی بچپن کی دوستی اب پیار میں بدل چکی ہے اور وہ شادی کر کے اسے عمر بھر کے تعلق میں بدل رہے ہیں۔ ڈیو اور سوفی کا کہنا ہے کہ انہیں کبھی کبھار خود بھی اس بات پر بہت تعجب ہوتا ہے کہ وہ ساری عمر کس قدر قریب اور ایک جیسے رہے ہیں لیکن انہیں یہ بات بہت اچھی لگ رہی ہے کہ دنیا میں آنے کے 26 سال بعد وہ شادی کے بندھن میں بندھ کر ہمیشہ کے لئے ایک ہو رہے ہیں۔