منفی تاثر زائل کرنے کے لیے نوٹوں‌کی دیواریں بنانے والے بزنس مین کاانوکھا کارنامہ

چین میں ایک بزنس مین کے متعلق مشہور ہوگیا کہ اس کا دیوالیہ نکل چکا ہے اور وہ کوڑی کوڑی کو محتاج ہوچکاہے جس کا جواب دینے کے لیے ان صاحب نے ایک نہایت منفرد طریقہ اختیار کیا45 سالہ شینگ سیاؤ کے ذمہ کچھ کسانوں کی رقم تھی جب کچھ ملازمین اور رقم کا تقاضا کرنے والے کسانوں نے اکٹھے ہوکر سیاؤ کے پاس جانے کا منصوبہ بنایا تو اسے اس کی خبر ہوگئی اور اس نے اپنے بارے میں منفی تاثر کو زائل کرنے کے لیے ایک دلچسپ قدم اٹھایا۔ جب کہ لوگاکٹھے ہوکر سیاؤ کے گھر پہنچے تو دیکھا کہ اس نے اپنے اردگرد نوٹوں کی دیواریں بنارکھی ہیں اور خود ان

کے درمیان بیٹھا ان کا انتظار کررہا ہے۔ان لوگوں کے پہنچنے پر سیاؤ نے کہا کہ دیکھو میرے ارد گرد میرے تحفظ کے لیے نوٹوں کی دیواریں ہیں اور کوئی یہ کیسے کہہ سکتا ہے کہ میرا دیوالیہ نکل چکا ہے۔ اس کے بعد سیاؤ نے نوٹوں کی گڈیاں اٹھا اٹھا کر ملازموں اور کسانوں کی طرف پھینکنا شروع کردیں اور انھیں ان کی توقع سے بھی زیادہ دولت سے مالا مال کردیا۔ سیاؤ کی اس حکمت عملی کی وجہ سے کسان اور ملازمین خوش ہوگئے۔