You are here
Home > اسپشیل اسٹوریز > دلچسپ و عجیب وا قعات > موٹاپے سے نجات میں مدد کرنے والی ایسی مشروبات جن کے فوائد جان کر آپ انہیں اپنا معمول بنا لیں گے

موٹاپے سے نجات میں مدد کرنے والی ایسی مشروبات جن کے فوائد جان کر آپ انہیں اپنا معمول بنا لیں گے

اگر تو آپ کی توند نکل آئے تو یقیناً شخصیت کا سارا تاثر خراب ہوجاتا ہے اور ذہنی پریشانی الگ ہوتی ہے۔یقیناً ایسا ہونے پر سب لوگ اچھا نطر آنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اور اضافی چربی سے نجات حاصل کرنا مشن بنالیتے ہیں جو کہ مختلف سنگین امراض کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے، جیسے ذیابیطس، امراض قلب وغیرہ۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چند مشروبات آپ کو اس اضافی چربی تیزی سے گھلانے میں مدد دیتے ہیں۔

گاجر کا جوس

گاجر کا جوس میں کیلوریز کم جبکہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے اور اس طرح یہ سبزی جسمانی وزن میں کمی کے لیے سپرفوڈز میں سے ایک ہے۔ فائبر زیادہ ہوےن کی وجہ سے ایک گلاس گاجر کا جوس صبح ناشتے میں پینا، دوپہر کے کھانے تک پیٹ بھرا رکھتا ہے اور بے وقت منہ چلانے سے روکتا ہے۔ گاجر کا جوس پتے میں پائے جانے والے سیال بائل کو مناسب طریقے سے کام کرنے میں بھی مدد دیتا ہے جس سے چربی گھلتی اور وزن کم ہوتا ہے، اس جوس کو چینی کے بغیر پینا ہی جلد موٹاپے سے نجات میں مدد دیتا ہے۔

مالٹے کا جوس

مالٹے کا جوس کم کیلوریز ہونے کے ساتھ ساتھ سافٹ ڈرنکس کا بہتر متبادل بھی ثابت ہوتا ہے، چونکہ اسے منفی کیلوری جوس قرار دیا جاتا ہے یعنی اس میں اتنی کم کیلوریز ہوتی ہیں جو جسم کو جلانے کے لیے درکار ہوتی ہے، تو اس کا استعمال جسم کو چربی گھلانے پر مجبور کرتا ہے اور دنوں میں توند سے نجات دلا سکتا ہے۔

چقندر کا جوس

یہ جسمانی وزن میں کمی کے ارادے کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوسکتا ہے، چقندر کے جوس میں وہ تمام غذائی اجزاءموجود ہوتے ہیں جو جسم کے لیے ضروری ہیں مگر چربی اور کولیسٹرول نہیں ہوتا۔ یہ جوس آنتوں کی صحت مند حرکت میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور غذائی فائبر کا اچھا ذریعہ بھی ہے۔

تربوز کا جوس

یہ تو سب کو معلوم ہے کہ جسم میں پانی کی مقدار مناسب سطح پر رکھنا کتنا ضروری ہے خصوصاً توند سے نجات میں کامیابی کے لیے۔ تربوز کا جوس جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے جبکہ اس میں موجود امینوایسڈز کیلوریز جلانے میں مدد دیتے ہیں۔

سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ پتے کے سیال کو حرکت میں لانے کے لیے بہترین ہے اور توند سے نجات کے لیے معدے میں تیزابیت کی سطح کو بہتر رکھتا ہے۔ اس سرکے کو ہر صبح گرم پانی میں ملا کر نہار منہ پینا فائدہ مند ہوتا ہے۔(ن)

ٹاپ نیوزپی پی 30 کا ضمنی الیکشن: یاسر بمقابلہ راؤ ساجد: فرق کم ہونے لگا، 38 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے نے سب کو دنگ کر ڈالا

ٹاپ نیوزپی پی 30 سرگودہا کا ضمنی الیکشن : تحریک انصاف بمقابلہ مسلم لیگ (ن) ، 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سکاری نتائج نے سب کو دنگ کر ڈالا

ٹاپ نیوزایک اور سیاسی تہلکہ: نامور رکن قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے اندر اہم (ن) لیگی رہنماؤں کی موجودگی میں (ن) لیگ سے علیحدگی کا اعلا ن ، ناراضگی کی اصل وجہ بھی سامنے آ گئی

ٹاپ نیوزبرطانیہ: شدید برفباری کے دوران پورے شہر کی چھتیں برف سے ڈھکی ہوئی مگر ایک گھر کی چھت بلکل صاف ۔۔۔اصل وجہ کیا نکلی ؟ خبر آتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

ٹاپ نیوزلاہور میں دلخراش واقعہ : بیٹوں نے اپنی ماں کو سر بازار گھسیٹ ڈالا ، بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے کپڑے بھی پھاڑ دیے ، مظلوم عورت کی خود کشی کی کوشش۔۔۔ شرمناک وجہ سامنے آ گئی


Top