You are here
Home > اسپشیل اسٹوریز > دلچسپ و عجیب وا قعات > واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری : واٹس ایپ میں حیران کن تبدیلی کر دی گئی

واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری : واٹس ایپ میں حیران کن تبدیلی کر دی گئی

لاہور (ویب ڈیسک)اگر تو آپ واٹس ایپ پر غلطی سے پیغام بھیجنے کے بعد سات منٹ میں ڈیلیٹ نہیں کرپاتے تو اب فکرمت کریں کیونکہ کمپنی نے اس کے لیے وقت بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔خیال رہے کہ واٹس ایپ نے دنیا بھر میں صارفین کے لیے غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات ڈیلیٹ کرنے

کا فیچر گزشتہ سال متعارف کرایا تھا، جس کے تحت بھیجے جانے والے پیغام کو سات منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرنا ہوتا ہے۔مگر اب واٹس ایپ نے ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بھیجے جانے والے پیغام کو 68 منٹ 16 سیکنڈ تک ڈیلیٹ کرنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔کم از کم بیٹا ورژن میں تو یہ اپ ڈیٹ سامنے آچکی ہے۔واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق یہ فیچر اس وقت اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.18.69 میں دستیاب ہے اور بہت جلد ہی عام صارفین کے لیے بھی ریلیز کردیا جائے گا۔ویسے یہ تو آپ کو معلوم ہی ہوگا جب غلطی سے بھیجے جانے والے پیغام کو ڈیلیٹ کیا جاتا ہے تو بھیجنے اور موصول کرنے والے کو ڈیلیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن ملتا ہے۔یہ فیچر ویسے تو کافی کارآمد ہے مگر کچھ صارفین کو شکایت ہے کہ پیغام کو ڈیلیٹ کے لیے دیا جانے والا وقت بہت مختصر ہے اور لگتا ہے کہ واٹس ایپ نے اسی کے مدنظر وقت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اب صارفین ایک گھنٹے بعد بھی بھیجے جانے والے پیغام کو ڈیلیٹ کرسکیں گے۔دوسری جانب واٹس ایپ کی جانب سے فارورڈڈ میسج کے فیچر پر بھی کام کیا جارہا ہے جو کہ صارفین کو کسی پیغام کو فارورڈ مارک کرنے میں مدد دے گا۔یہ فیچر بھی فی الحال بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور کمپنی اس سے اسپام میسجز کے مسئلے پر قابو پانا چاہتی ہے۔اسی طرح گروپس کے لیے نئی گروپ ڈسکرپشن پر بھی کام کیا جارہا ہے، جس میں صارفین گروپ کے نام پر کلک کرکے اس میں ڈسکرپشن کا اضافہ کرسکیں گے۔یہ ڈسکرپشن گروپ پکچر کے نیچے ایڈ ہوگی اور گروپ کے ایڈمن سے ہٹ کر عام اراکین بھی اسے لکھ سکیں گے۔(ن)

ٹاپ نیوزپی پی 30 کا ضمنی الیکشن: یاسر بمقابلہ راؤ ساجد: فرق کم ہونے لگا، 38 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے نے سب کو دنگ کر ڈالا

ٹاپ نیوزپی پی 30 سرگودہا کا ضمنی الیکشن : تحریک انصاف بمقابلہ مسلم لیگ (ن) ، 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سکاری نتائج نے سب کو دنگ کر ڈالا

ٹاپ نیوزایک اور سیاسی تہلکہ: نامور رکن قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے اندر اہم (ن) لیگی رہنماؤں کی موجودگی میں (ن) لیگ سے علیحدگی کا اعلا ن ، ناراضگی کی اصل وجہ بھی سامنے آ گئی

ٹاپ نیوزبرطانیہ: شدید برفباری کے دوران پورے شہر کی چھتیں برف سے ڈھکی ہوئی مگر ایک گھر کی چھت بلکل صاف ۔۔۔اصل وجہ کیا نکلی ؟ خبر آتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

ٹاپ نیوزلاہور میں دلخراش واقعہ : بیٹوں نے اپنی ماں کو سر بازار گھسیٹ ڈالا ، بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے کپڑے بھی پھاڑ دیے ، مظلوم عورت کی خود کشی کی کوشش۔۔۔ شرمناک وجہ سامنے آ گئی


Top