You are here
Home > اسپشیل اسٹوریز > دلچسپ و عجیب وا قعات > ٹیوٹا کی پاکستان میں شاندار گاڑی نمائش کےلیے پیش ۔۔۔ پہلے دن ہی خریدنے والوں کی لائن لگ گئی

ٹیوٹا کی پاکستان میں شاندار گاڑی نمائش کےلیے پیش ۔۔۔ پہلے دن ہی خریدنے والوں کی لائن لگ گئی

لاہور (ویب ڈیسک )ٹویوٹا نے رواں ہفتے پاکستان میں اپنی ایس یو وی فورچنر کا نیا ورژن متعارف کرایا ہے جس میں ڈیزل انجن دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ یہ گاڑی پاکستان میں کافی مقبول ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے ٹویوٹا نے اس کے ڈیزل انجن والی گاڑی کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔اس گاڑی میں 1 جی ڈی۔ایف ٹی وی 2.8 لیٹر انجن

دیا گیا ہے جو کہ 174 ہارس پاور کا ہے۔کمپنی کے مطابق انجن کو ٹھنڈا رکھنے کی ٹیکنالوجی اس کی افادیت مزید بہتر کرے گی جبکہ گاڑی کے لیے کامن ریل ڈائریکٹ فیول انجیکشن سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔اسی طرح پٹرول ورژن کے مقابلے میں اس گاڑی میں کی لیس انٹری اور پاور بیک ڈور جیسے فیچر بھی دیئے ہیں۔مسافروں کے تحفظ کے لیے وہیکل اسٹیبلیٹی کنٹرول، ایمرجنسی بریک سگنل، لائٹ ریمائنڈر اور انجن وارننگ لائٹ قابل ذکر ہیں۔اس کے علاوہ گاڑی میں ڈاﺅن ہل اسسٹ کنٹرول بھی دیا گیا ہے جو کہ کسی چڑھائی سے نیچے اترتے ہوئے گاڑی کی رفتار خودکار طور پر سست کردینے والا فیچر ہے۔دیکھنے میں یہ گاڑی پٹرول ورژن سے کچھ زیادہ مختلف نہیں اور ملک میں اس کے سات رنگ دستیاب ہوں گے۔اس نئی گاڑی کی قیمت پاکستان میں لگ بھگ 59 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔(ن)

ٹاپ نیوزپی پی 30 کا ضمنی الیکشن: یاسر بمقابلہ راؤ ساجد: فرق کم ہونے لگا، 38 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے نے سب کو دنگ کر ڈالا

ٹاپ نیوزپی پی 30 سرگودہا کا ضمنی الیکشن : تحریک انصاف بمقابلہ مسلم لیگ (ن) ، 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سکاری نتائج نے سب کو دنگ کر ڈالا

ٹاپ نیوزایک اور سیاسی تہلکہ: نامور رکن قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے اندر اہم (ن) لیگی رہنماؤں کی موجودگی میں (ن) لیگ سے علیحدگی کا اعلا ن ، ناراضگی کی اصل وجہ بھی سامنے آ گئی

ٹاپ نیوزبرطانیہ: شدید برفباری کے دوران پورے شہر کی چھتیں برف سے ڈھکی ہوئی مگر ایک گھر کی چھت بلکل صاف ۔۔۔اصل وجہ کیا نکلی ؟ خبر آتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

ٹاپ نیوزلاہور میں دلخراش واقعہ : بیٹوں نے اپنی ماں کو سر بازار گھسیٹ ڈالا ، بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے کپڑے بھی پھاڑ دیے ، مظلوم عورت کی خود کشی کی کوشش۔۔۔ شرمناک وجہ سامنے آ گئی


Top