منڈی بہاؤالدین : خواجہ سراؤں کی 800 سالہ پرانی گھڑولی کی تقریبات کا آغاز ۔۔۔ ان تقریبات میں کیا کیا رسوم ادا کی جائیں گی ؟ ایک ناقابل یقین خبر

منڈی بہاؤ الدین(ویب ڈیسک )خواجہ سراؤں کی 8سوسالہ تین روزہ رنگارنگ گھڑولی کی تقریبات کاآغازہوگیا،ملک بھرسے 500سے زائدخواجہ سرا شریک ہیں،خواجہ سرا اپنے گرو کودلہن بنانے ، تاج پوشی ،مہندی ،روٹی بھاجی ،470دیگوں اورپریشرککرگفٹ کرنے کی تاریخی رسومات ادا کریں گے ،محلہ گوڑھامیں مقیم خواجہ سراؤں کے گروکوثرکودلہن بنانے کے بعدملک بھرسے آنے والے خواجہ سراء لاکھوں

روپے کی نقدی،طلائی زیوارات، قیمتی ملبوسات اور تحائف پیش کریں گے ،مہمانوں کی رہائش کیلئے محلہ کے 40سے زائدگھروں کے کمرے خالی کرائے گئے ،خواجہ سرائوں کی دیسی گھی میں تیاربکرے کے گوشت،بروسٹ اورانواع و اقسام کے کھانوں،فروٹ اور مشروبات سے تواضع کی جارہی ہے ، یہ سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا،گھرکولائٹنگ سے سجایا گیا ۔